علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

شاہ پور میں نیشنل ویمنس فرنٹ کی خواتین کا احتجاج، تحصیلدار کو پیش کیا میمورنڈم

شاہ پور: 6/ڈسمبر (اے این بی) شاہ پورایس ڈی پی آئی (SDPI) کے تحت (NWF) نیشنل ویمنس فرنٹ حلقہ شاہ پور نے خواتین کی ایک ریالی نکالی، تاکہ ملک عزیز میں پرینکا ریڈی، ذکری اور ان جیسی خواتین کے ساتھ ہوئے جارحانہ تشدد پر مرکزی حکومت مناسب اقدام کرے اور مجرموں کو سر عام ایسی سزا دے، تاکہ آئندہ کوئی بھی اس قسم کے اقدام کے بارے میں سوچنے کا تصور بھی نہ کرسکے۔

اس احتجاج میں شاہ پور کے تحصیلدار کو عرضی پیش کی گئی اور تحصیلدار نے اس مدعا کو مرکزی حکومت تک پہنچانے کا وعدہ کیا اور مکمل امن و شانتی کے ساتھ یہ پرامن احتجاج پایہ اختتام پہنچا۔

اس موقع پر ایس ڈی پی آئی اور این ڈبلیو ایف کے ذمہ داران کے علاوہ کارکنان اور دیگر خواتین و حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!