تلنگانہریاستوں سے

سرکاری دواخانوں میں مریضوں کیلئے قلب کی اسپیشیالٹی سہولتیں ناگزیر

آل انڈیا دلت مسلم او بی سی ویلفیر اسوسی ایشن کے قومی نائب صدر محمد رفیق کا حکومت سے مطالبہ

حیدرآباد: 6/مارچ (پی آر) آل انڈیا دلت مسلم او بی سی ویلفیر اسوسی ایشن کے قومی نائب صدرمحمد رفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرکاری دواخانوں میں عصری سہولتوں کی فرارہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکومت کی جانب سے مختلف علاقوں میں سرکاری دواخانے موجود ہیں جہاں پر ابتدائی طبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں لیکن انتہائی نگہداشت یونٹ نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو کافی پریشانی ہوتی ہے۔ کئی لوگوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ چند سالوں  سے قلب کے حملے کے واقعات میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔ قلب پر حملے بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی تشویشناک ہے۔ لوگ کھیلتے کھیلتے یا پھر ناچتے ہوئے اچانک قلب پر حملے کے سبب دنیا سے اس دنیا سے چلے جارہے ہیں۔

ابھی حالیہ دنوں حیدرآباد کے گولکنڈہ علاقہ میں ایک شخص کے قلب پر حملہ ہوا جسے فوری طبی خدمات حاصل نہ ہوسکی اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اسی طرح کئی مریض ہیں جن کو سوپراسپیشیالٹی سہولتوں کی ضرورت تھی جو کہ وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اگر یہاں سرکاری دواخانہ ہوتا تو ان کی بھی جان بچائی جاسکتی تھی۔

ریاستی کانگریس حکومت اقتدار میں آتے ہی بڑے پیمانے پر اصلاحات کررہی ہے۔ اس حکومت سے عوام کو کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ خاص طور پر وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اس جانب خصوصی توجہ دیتے ہوئے ہارٹ اسپیشل بلاک یا دل کے علاج کے عصری سہولیات سے لیس دواخانے وجود میں لانا چاہئے۔ جہاں پر عوام و خواص کے لیے مفت میں ہارٹ کی مکمل تشخیص، علاج اور ادویات فراہم ہوسکے۔ اس طرح کی سہولتوں سے ہارٹ اٹیک سے اموات کے واقعات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہواس لیے بڑے پیمانے عصری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔ خاص طور پر گولکنڈہ میں  جہاں پر ایریا ہاسپٹل موجود ہے۔ اس میں ایک ہارٹ اسپیشیالٹی بلاک کی سخت ضرورت ہے۔ جہاں پر قلب پر حملے کے مریضوں کی مکمل نگہداشت ہو۔ یہاں پر نئی بلڈنگ بنانے کے لیے جگہ بھی ہے۔

اسی طرح قدیم شہر کے دیگر علاقوں میں  بھی سرکاری سوپر اسپشیالٹی دواخانوں کے قیام کی سخت ضرورت ہے۔ دیہاتوں میں بھی سرکاری دواخانوں میں قلب اور اچانک کے حادثات میں شدید زخمیوں  کے علاج کی عصری سہولیات بہم پہنچانے کی سخت ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی اور متعلقہ محکمہ اس جانب فوری توجہ دیتے ہوئے قلب کے دواخانوں کے قیام کو عمل میں لاتے ہوئے عوام کی مشکلات کو آسان کریں۔ تاکہ صحت مند تلنگانہ میں صحت مند افراد ہمہ جہت ترقی کرسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!