علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

ڈاکٹر محمد افضل وظیفۂ حسن خدمت پر سبکدوش

وجئے پور: سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور کے شعبہ طبیعیات کے پروفیسر صدرشعبہ و پرنسپل ڈاکٹر محمد افضل، چونتیس سالہ تدریسی خدمات کے بعد وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوگئے۔ اس موقع پر ادارہ سیکیاب اسو سی ایشن کے بانی و صدر شمس الدین پونیکر نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. اس وداعی تقریب میں ادارہ سیکیاب اسوسی ایشن بیجاپور کے منتظمین اے ایس پاٹل ،سیکریٹری سیکیاب اسوسی ایشن بیجاپور ،ریاض فاروقی، چیرمین گورننگ کونسل، سیکیاب ڈگری کالج، عبدالرحمن بغلی، ڈائریکٹر سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور ، نجیب بخشی، چیرمین گورننگ کونسل سیکیاب پی یو کالج برائے ذکور، صلاح الدین ایوبی پونیکر ڈائریکٹر سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور نے ڈاکٹر محمد افضل کو تہنیت پیش کی ۔

اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری اے ایس پاٹل نے موصوف کی تعلیمی و تدریسی خدمات کو بے حد سراہا اور بالخصوص پرنسپل کی حیثیت سے انتظامیہ معاملات میں اپنے جوہر دکھائے. اور ایک مہمان خصوصی نوجوان وفعال حرکیاتی شخصیت صلاح الدین ایوبی پونیکر ڈائریکٹر سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور نے اپنے خیالات میں موصوف کی تدریس کو بے حد سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سرکار کی نظر میں وظیفہ یاب ہوئے ہماری نظر میں نہیں آپ کی تدریسی خدمات کے لئے ادارہ سیکیاب میں ہر وقت استقبال ہے.

اس جلسہ میں ڈاکٹر محمد سمیع الدین،اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو ،سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور نے اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ آپ کی باقی زندگی صحت و تندرستی و سلامتی کے ساتھ گزرے آمین بس میں اتنا کہوں گا کہ

تم سلامت رہو ہزار برس ہر برس کے دن ہو پچاس ہزار

اللہ تمہیں فتنہ سے ہر شر سے بچائے دربار میں حج کے لیے اک بار بلائے دیکھا ہے ہم نے ان کو نہایت قریب سےہم کو ملا یہ شرف ہمارے نصیب سےافضل کے حق میں دل سے یہی ہے میری دعاہر موڑ پر ہو ان کا مددگار تو خدا ہر رنج و غم سے ان کو ہمیشہ ملے نجات مقبولیت عطا ہو میں کہتا ہوں دل کی بات۔ اس موقع پر ڈاکٹر سی ایل پاٹل اور پروفیسر ایچ کے یڑہلی نے بھی اپنے اپنے تاثرات پیش کئے. اس جلسہ کے صدر ڈاکٹر ریاض فاروقی چیرمین گورننگ کونسل سیکیاب ڈگری کالج برائے خواتین نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ ڈاکٹر محمد افضل ایک اچھے پرنسپل ثابت ہوئے ہیں اور آیندہ کے پرنسپل کالج کی ترقی کے بارے میں ہمیشہ کوشاں رہیں.

اس موقع پر ڈاکٹر سلیم کیمبھاوی نے بھی تہنیت پیش کی. وائس پرنسپل پروفیسر زہرہ تبسّم قاضی کے علاوہ کثیر تعداد میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ موجود رہا. نو منتخب پرنسپل پروفیسر ایم ٹی کوٹنس نے خیر مقدمی کلمات ادا کئے اور شکریہ کا خوشگوار فریضہ ڈاکٹر ایس ایچ ملگھان نے ادا کیا نظامت کے فرائض ڈاکٹر سی ایل پاٹل نے ادا کیے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!