گلبرگہ میں 19فروری کو ہوگا جلسہٴ جشن شیخ دکن ؒ و اجتماعی شادیوں کا انعقاد
بیدر: 18/ فروری (اے ایس ایم) عبدالقیوم سالار جنگ کی اطلاع کے بموجب زیر سرپرستی تقدس مآب صوفی باصفاء شیخ دوراں عارف باللہ حضرت شیخ شاہ محمد تاج الدین جنیدی صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکن ؒ و زیر صدارت فضیلت مآب ڈاکٹر حضرت شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا صاحب قبلہ (خلف اکبر و جانشین حضرت سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکن ؒ) میں 19فروری 2022 بروزہفتہ بوقت بعد نمازِمغرب ایک روز ہ عظیم الشان جلسہ جشن شیخ دکنؒ واجتماعی شادیاں بمقام سماع خانہ بارگاہ حضرت شیخ دکن ؒ، شیخ روضہ منعقد ہوگا۔
بعد نماز عصر تقریب پرچم کشائی پرچم غوثیہ انجام پائے گی۔ بعد نمازمغرب مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوگی۔ جس میں تمام مشائخین اکرام و علمائے کرام شرکت فرماکرنوبہاتہ جوڑوں کو دعاؤں سے نوازیں گے۔ نکاح کے فوراً بعد تناول طعام کا اہتمام رہیگا۔ وابستگانِ سلسلہ اور عاشقانِ اولیاء سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔