تہنیت و مبارکباد

رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے Ph.D کی ڈگری

حیدرآباد: 6/مارچ۔ جواہر لال نہرو آرکیٹیکچر اینڈ فائن آرٹس یونیورسٹی (JNAFAU) حیدرآباد نے رضا احمد خان کو ان کے مقالے ”ہندوستان کی جدید عمارات میں بہتر ایر کوالٹی کے لئے ایر کنڈیشننگ ڈیزائن، آپریشن و مینٹیننس کی حکمت عملی کا جائزہ”

“The Evaluation of HVAC Systems Design, Operation and Maintenance Strategies for Improved IAQ in India”.

کے لئے ڈاکٹر آف فلاسفی (Ph.D.) کی ڈگری سے نوازا ہے۔ انہوں نے JNAFAU کی وائس چانسلر پروفیسر کویتا دریانی راؤ اور جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد (JNTUH) کے میکا نیکل انجینئرنگ کے پروفیسر اور رجسٹرار پروفیسر منظور حسین کی رہنمائی میں اپنا تحقیقی کام مکمل کیا ہے۔ پروفیسر سنتھانم کمار، ڈائریکٹر آف ایوالیویشن، JNAFAU ان کی ڈاکٹریٹ ریسرچ کمیٹی کے رکن تھے۔

رضا احمد خان نے مختلف قومی اور بین الاقوامی جرائد اور کانفرنسوں میں آٹھ تحقیقی مقالے شائع کیے ہیں۔ اس وقت وہ نواب شاہ عالم خان انجینئرنگ کالج حیدرآباد میں ڈین اکیڈمکس اینڈ اسٹوڈنٹ افیئرز کی حیثیت سے اپنی  خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!