تلنگانہخبریںریاستوں سےعلاقائی

تلنگانہ پولیس کی گاڑیوں پر عوام کی جانب سےبرسائے گئے پھول

حیدر آباد پولس کی گاڑیوں پر لوگوں کے ذریعہ پھول برسائے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ عوام میں اس بات کو لے کر خوشی ہے کہ خاتون ویٹنری ڈاکٹر کی عصمت دری اور جلا کر اسے ہلاک کرنے والے چاروں ملزمین کو پولس نے انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا۔

حیدر آباد پولس نے بہترین کام کیا، آپ کو سلام: سائنا نہوال

حیدر آباد پولس کے ذریعہ ویٹنری ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے ملزمین کو انکاؤنٹر میں ہلاک کیے جانے کے بعد کچھ لوگوں میں بہت خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے تو کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ انھیں قانون کے مطابق سزا ملتی تو زیادہ بہتر ہوتا۔ حیدر آباد پولس کے ذریعہ انکاؤنٹر کی خبر ملنے کے بعد بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹر پر حیدر آباد پولس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے ’’حیدر آباد پولس نے بہترین کام کیا… ہم آپ کو سلام کرتے ہیں۔‘‘

حیدر آباد عصمت دری واقعہ کے ملزمین کی موت کے بعد ’نربھیا‘ کی ماں نے ظاہر کی خوشی

حیدر آباد پولس کے ذریعہ ویٹنری ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے چاروں ملزمین کو انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس خبر کو سننے کے بعد ’نربھیا‘ کی ماں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں بہت خوش ہوں، انصاف مل گیا۔‘‘

میری بیٹی کی روح کو اب سکون ملا: متاثرہ کے باپ کا بیان

حیدر آباد میں خاتون ویٹنری ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل معاملے میں چاروں ملزمین کو آج حیدر آباد پولس نے صبح ایک تصادم کے دوران ہلاک کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد متاثرہ خاتون ڈاکٹر کے والد کا بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’میری بیٹی کو مرے ہوئے دس دن گزر چکے ہیں۔ میں پولس اور حکومت کا شکار گزار ہوں کہ انھوں نے صحیح قدم اٹھایا۔ میری بیٹی کی روح کو اب سکون ملا۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!