ہمناآباد میں قومی شاہراہ پر دلخراش سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک
ہمناآباد: 5/ڈسمبر(ایس آر) ہمناآباد میں قومی شاہراہ 65پر پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثہ میں ایک معذور شخص ہلاک ہو گیا ہے۔تفصیلات کے بموجب ہمناآباد کے موضع ہڈگی میں کے،ایم،ایف دودھ ڈائری کے سامنے بروز چہارشنبہ کی اعلی الصبح تین بجے تُلسی رام نامی شخص عمر 38سالہ جو کے ایک پیر سے معذور ہے ہڈگی سے اپنے گاؤں سندن کھیرا کو جارہا تھا کے نہ معلوم گاڑی نے اس شخص کو ٹکر ماری دی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کے مقام حادثہ پر ہی تُلسی رام کی موت واقع ہوگئی،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ہمناآباد ٹرافک پولیس کے عہدیداروں نے مقام حادثہ کا دورہ کیا اور پنچ نامہ کیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم کے لئیے ہمناآباد کے سرکاری اسپتال کو منتقل کیا۔اس ضمن میں ہمناآباد ٹرافک پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس تحقیقات میں مصروف ہوگئی ہے۔