ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد: مانک پبلک اسکول کی گولڈن جوبلی تقاریب کا آغاز

ہمناآباد: 9/مارچ (ایس آر) ہمناآباد کے ایک چھوٹے سے موضع مانک نگر میں موجود اقامتی اسکول کے پچاس سال مکمل ہونے پر اسکول کی جانب سے گولڈن جوبلی تقاریب کا آغاز ہوا اس کی افتتاحی تقریب مانک سودھا میں منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے مانک نگر میں 1972میں سدھ راج مانک پربھو نے یہ اسکول قائم کیا تھا اسی اسکو ل سے میر ے دوبھائی ایم ایل سی ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل،ایم ایل سی بھیم راؤ پاٹل نے تعلیم حاصل کی ہے اس اسکول سے فارغ طلباء دنیاء بھر میں مختلف اعلی عہدوں پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آنجہانی بسوارج پاٹل نے بھی ہمناآباد میں تعلیمی میدان میں نمایا ں خدمات انجام دی ہیں،طلبہ کا جس طرح پڑھنا ضروری ہے اسی طرح کھیل کود میں بھی حصہ لینا ضروری ہے مانک پبلک اسکول کی جانب سے میراتھن دوڑ رکھی گئی تھی جس ہمناآباد اور آس پاس کے اسکولی طلبہ نے حصہ لے کر اس کو کامیاب بنایا ہے قابل مبارک باد ہیں وہ طلبہ جنہوں نے اس دوڑ میں حصہ لیا۔

دیان راج مانک پربھو پیٹھا دی پتی نے اپنے خطاب میں کہا کے قدیم زمانے میں لوگ راشن کے لئیے،کھانے کے لئیے یا نہیں تو چوری کرکے بھاگتے تھے مگر آج کے دور میں طلبہ کو بھاگیا جا رہا ہے اس کی اہم ترین وجہہ یہ ہے کے طلبہ کو زندگی میں آگے بھاگنے کا حوصلہ ملتا ہے زندگی ایک دوڑ ہے اور بھاگنے سے زندگی کی مشقت ہوتی ہے اور زندگی بھی ایک دوڑ ہے جس میں ہر انسان کو اکیلے ہی دوڑ نا پڑتا ہے۔اس موقع پر ابھیشک پاٹل،آنند راج پربھو،چیتن راج پربھو،سومنگلا جاگیر دار،کے علاوہ دیگر معزز احباب موجوتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!