ریاستوں سےمہاراشٹرا

مدنپورہ: انجُمن گرلز ہائی اسکول کی طالبات کامارشل آرٹ میں شاندارمظاہرہ وکامیابی‎

ممبئی: 5/ڈسمبر(اے این بی) انجُمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ کی طالبات نے ہیپکیڈو اسٹیٹ انسٹیٹیوٹ کے سردار شیخ سر کے ذریعے منعقدہ بین المدارس مقابلے مہاراشٹر اسٹیٹ ہیپکیڈو چمپئن ٹرافی۲۰۱۹ میں اپنا دم خم دکھاتے ہوئے نہایت شاندار کامیابی حاصل کی۔

کاندیولی کے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا میں رکھے گئے مہاراشٹر اسٹیٹ ہیپکیڈو چمپئن ٹرافی میں۱۰ طالبات نے سونے کا تمغہ،۳طالبات چاندی کا تمغہ اور چھ طالبات نے کانسہ کے تمغے حاصل کیے۔اِس موقع پر انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر سردار شیخ سر نے اسکول ہٰذا کی مارشل آرٹ کی استاد محترمہ رخسانہ خان کو بھی بہترین کوچنگ کے لئے ٹرافی سے سرفراز کیا۔

ہیپکیڈو ایک طرح کا مارشل آرٹ ہے جو کہ تیزی سے مقبولیت کا درجہ حاصل کر رہا ہے ۔ واضح رہے کہ انجُمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ نے طالبات کو خود حفاظتی کی تدابیر سکھانے کے لئے مارشل آرٹ کے مختلف کورس شروع کئے ہیں۔

اِس قابل فخر کامیابی کے حصول کے لئے انتھک محنت کرنے پر پرنسپل رابعہ قریشی نے مارشل آرٹ کی استاد محترمہ رخسانہ کی پذیرائی کی۔ یہ اظلاع ساجد محمود شیخ،میراروڈ نےدی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!