خبریںقومی

جیو کا نیو’آل اِن وَن پلان‘ کا اعلان، دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں نئے پلانس 15 سے 20 فیصد سستے

صافرین اگر 6 دسمبر سے پہلے پہلے موجودہ پلان کے تحت ریچارج کرا لیتے ہیں تو انہیں ایک سال تک پرانے پلانس کا فائدہ ملتا رہے گا، جانیں کیسے؟

نئی دہلی: مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے بدھ کےروز ’نیو آل اِن وَن پلان‘ کا اعلان کیا ہے، جوکہ چھ دسمبر سے نافذ ہونے جا رہا ہے۔ کمپنی نے نئے پلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئے پلان کو تجزیہ کاروں کی امید سے بہتر رکھا گیا ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں جیو کے نئے پلانس 15 سے 20 فیصد تک سستے رہیں گے۔

جیو کے نئے پلان 199 روپیے سے لے کر 2199 روپیے تک کے ہیں اور ان کی ویلیڈٹی 28 دن سے ایک سال تک کی ہے۔ افورڈیبل (قابل برداشت) زمرے میں تین پلانس ہیں جو 129 روپیے، 329 روپیے اور 1299 روپیے کے ہیں۔ ان کی ویلیڈٹی 28، 84 اور 365 دن کی ہے۔

جیو کا سب سے سستا پلان 199 روپیے کا ہے۔ یہ پلان 28 دنوں کے لیے ہے۔ اس میں صارف کو جیو سے جیو اَن لمیٹیڈ اور دوسرے نیٹورک کے لیے ایک ہزار ایف یو پی منٹ اور روزانہ ڈیڑھ جی بی دیٹا ملے گا۔ دوسرا پلان 249 روپیے کا ہے۔ اس کی ویلیڈٹی بھی 28 دن کی ہے۔ اس میں دو جی بی ڈیٹا روزانہ اور جیو سے جیو اَن لمیٹیڈ کال کے ساتھ ایک ہزار ایف یو پی منٹ ملیں گی۔ اس کی ویلیڈٹی بھی 28 دنوں کی ہے۔ اسی زمرے میں تیسرا پلان 349 روپیے کا ہے جس میں ہر دن 3 جی بی ڈیٹا اور جیو سے جیو اَن لمیٹیڈ کال کے ساتھ ایک ہزار ایف یو پی منٹ دی جائیں گی۔

56 دن کی ویلیڈٹی والا سب سے کم قیمت کا پلان 399 روپیے کا ہے جس میں جیو سے جیو اَن لمیٹیڈ کال اور دو ہزار ایف یو پی کے ساتھ ہی روزانہ ڈیڑھ جی بی ڈیٹا صارف کو ملے گا۔ اس زمرے کا دوسرا پلان 444 روپیے کا ہے جس میں جیو سے جیو اَن لمیٹیڈ کال کے ساتھ 2000 ایف یو پی منٹ اور دو جی بی ڈیٹا روزانہ ملے گا۔

تین ماہ یعنی 84 دن کے زمرے میں 555 اور 599 روپیے کے دو پلان ہیں۔ پہلے پلان میں جیو سے جیو اَن لمیٹیڈ کال کی سہولت کے ساتھ 2 جی بی ڈیٹا روزانہ اور تین ہزار ایف یو پی منٹ ملیں گی۔ دوسرے پلان میں جیو سے جیو کال کی سہولت کے ساتھ 2 جی بی ڈیٹا روزانہ اور تین ہزار ایف یو پی منٹ ملیں گے۔

ایک سال کے 2199 روپیے کے پلان میں جیو سے جیو اَن لمیٹیڈ کال اور 12 ہزار ایف یو پی منٹ کے ساتھ ہی ڈیڑھ جی بی ڈیٹا روزانہ ملے گا۔

افورڈبل (قابل برداشت) میں سب سے سستا 129 روپیے کا پلان ہے۔ اس کی ویلیڈٹی 28 دن اور اَن لمیٹیڈ کال کے ساتھ ایک ہزار ایف یو پی منٹ اور 2 جی بی ڈیٹا ہر دن ملے گا۔ اس کٹیگری میں 329 روپیے کا پلان 84 دن کا ہے جس میں 6 جی بی ڈیٹا روزانہ اور تین ہزار ایف یو پی منٹ کی سہولت ہوگی۔

علاوہ ازیں کمپنی نے 6 دسمبر سے پہلے تک پرانے پلان کے تحت ریچارج کرانے کے لئے بھی صارفین کو مدعو کیا ہے۔ اگر صارگین پرانے پلان کے تحت ریچارج کراتا ہے تو اس کا نیا ریچارج موجوہ پلان کی ویلیڈٹی تک ایکٹیویٹ نہیں ہوگا۔ صارفین فی الحال پلان مہنگے ہونے سے پہلے چار ریچارج تک کرا سکتے ہیں اور وہ ایک کے بعد ایک ایکٹیویٹ ہوں گے۔ صارفین اگر 6 دسمبر سے پہلے پہلے موجودہ پلان (84 دن کی ویلیڈٹی والا) کے تحت چار مرتبہ ریچارج کرا لیتے ہیں تو انہیں تقریباً ایک سال تک پرانے پلانس کا فائدہ ملتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!