علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

اردو کے معذور سماجی کارکن جناب خواجہ فریدالدین کو تہنیت

بیدر: 28/نومبر (وائی آر) معذور سماجی کارکن جناب خواجہ فریدالدین جو محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں اور جن کامعمول ہے کہ وہ ارد واسکولوں تک پہنچ کر طلبہ کو اردو، کنڑا اور انگریزی قواعد سے متعلق کتابیں اپنے وظیفہ کی رقم سے ادا کرتے ہیں۔ وہ علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے اب تک 373سے زائد آنگن واڑی، اسکول اور پی جی تک کے کالجس کا دورہ کرتے ہوئے اپناتعاون عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کاایک پیر حادثہ میں کٹ گیاہے۔ لیکن اس کے باوجود خواجہ فریدالدین یہ کام انجام دیتے ہیں۔ کبھی اپنی کار میں اور بیشتر اوقات بسوں کے ذریعہ سفر کرکے دوردراز مقامات کے اسکول/کالجس پہنچتے ہیں۔

ان کی اس کوشش کو دیکھتے ہوئے ممتاز نعت خواں اور اردو شخصیت پروفیسر عبدالحمید اکبرنے گلبرگہ میں اپنے مکان پر جناب خواجہ فریدالدین کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے تحفہ میں شیرینی پیش کی۔ اس موقع پر پروفیسر عبدالحمید اکبرنے بتایاکہ اردو کی خدمت کاکام سبھی کرتے ہیں لیکن خواجہ فریدالدین کی خدمت کا انداز سب سے جدا ہے۔ میں ان کے حوصلہ کی داد دیتاہوں اور ان کی صحت اور درازیٴ عمر کے لئے اللہ رب العزت سے دعاگوہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!