ضلع بیدر سے

شب بسری کرنے والوں میں یارانِ ادب بیدرکی جانب سے بلانکٹ کی مفت تقسیم

بیدر: 28/نومبر (وائی آر) اردو تنظیم یارانِ ادب بیدر کی جانب سے کل شب دوکانوں کے سائے، فٹ پاتھ اور ریلوے اسٹیشن میں رات بسرکرنے والے مستحق افراد میں بلانکٹ کی مفت تقسیم عمل میں آئی۔

تفصیلات کے بموجب ہر سال کی طرح اس سال بھی سردیوں کے پیش نظر بیدر کی ادبی، سماجی اور تعلیمی تنظیم یارانِ ادب بیدر کے واٹس ایپ گروپ اڈمن جناب سراج الحسن شادمان اورنوجوان سماجی کارکن جناب محمد اظہر الدین کی قیادت میں کل شب شہر کے مختلف مقامات جیسے قدیم شہر، بریمس سرکاری دواخانہ اور بیدر ریلوے اسٹیشن پہنچ کر سردیوں میں شب بسری کرنے والے مستحق، بے بس اور ضرورت مند مردو خواتین میں بلانکٹ کی مفت تقسیم عمل میں آئی۔

ماسٹرعمر فاروق،خضر حسینی،اورشیخ ےٰسین نے بھی اس کارخیر میں حصہ لیا۔ اور سردترین رات میں بخوشی لوگوں تک پہنچ کر کمبل تقسیم کئے۔

یاران ادب تنظیم مذکورہ نوجوانوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے اسی مد میں اہل خیر حضرات سے مالی تعاون کی اپیل کرتی ہے جس کے لئے 9141815923اور8867818382 پر بھی رابطہ کیا جاسکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!