نند گاؤں کے سرکاری اسکول میں یوم آئین جوش وخروش سے منایا گیا
ہمناآباد: 28/نومبر(ایس آر) ہمناآباد کے موضع نند گاؤں کے سرکاری اسکول میں یو م آئین جو ش وخروش سے منا یا گیا اس خصوصی موقع پراسکولی طلباء کی جانب سے ایک ریالی نکالی گئی جوکے نند گاؤں کے مختلف راستوں سے گذرتے ہوئے واپس اسکول کو پہنچی۔ بعدازاں صدر مدرس محمد عطاء اُللہ خان کی صدارت میں ایک تقریب منعقد کی گئی جسکا آغاز چھٹی جماعت کی طالبہ رقیہ بیگم کی قرآت کلام پاک سے ہوا۔
ساتویں جماعت کی طالبہ انم فاطمہ نے دستور ہندکے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا،اسی جماعت کی اور ایک طالبہ اُلفت بیگم نے دستور ہند میں شہریوں کے حقوق کے بارے میں مفید معلومات فراہم کی۔اس تقریب کا اختتام شفاء بیگم کے اختتامی کلمات پر عمل میں آیا،نظامت کے فرائض سیدہ ماہین نے نبھائے۔اس موقع پر محمد سلیم مدرس کے علاوہ دیگر اساتذہ اور دیگر اسکولی عملہ موجود تھا۔