ریاستوں سےمہاراشٹرا

پولیس اسٹیشن پہنچی اسکولی طالبات، تمباکو نوشی کے نقصانات پر کیا پروگرام، مکمل پابندی لگانے پولیس افسران سے کیا مطالبہ‎

ممبئی: 25 نومبر(پریس نوٹ) ساجد محمود شیخ، مدنپورہ کی اطلاع کے مطابق انجُمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ اور سلام بامبے کے اشتراک سے ناگپاڑہ پولیس اسٹیشن میں تمباکو نوشی کے نقصانات پرایک پروگرام رکھا۔ اِس پروگرام کی سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ اِس پروگرام میں بجائے کسی ماہر کو بلانے کے خود طالبات نے تیاری کرکے بہترین انداز میں معلومات پیشِ کیا۔ پولیس اسٹیشن میں سبھی پولیس اہلکاروں کے سامنے انتہائی خود اعتمادی کے ساتھ طالبات نے تقریر کی۔

نہم جماعت کی طالبہ اسماء بنت جنید شیخ نے کہا کہ تمباکو نوشی سے بہت سے نقصانات ہوتے ہیں۔ بڑی بیماریاں جن میں کینسر جیسی مہلک اور جان لیوا بیماری تمباکو نوشی اور گٹکھا کھانے سے ہوتی ہے۔ منہ اور پھیپھڑے کا کینسر عام ہوتا جارہا ہے ۔

نہم جماعت کی طالبہ مریم نے تمباکو نوشی کے نقصان اور اُس کے ہولناک نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک بھارت منہ کے کینسر میں اول نمبر پر ہے ۔ اِس کی وجہ گٹکھے اور تمباکو نوشی ہے۔ اب تو بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی تمباکو استعمال کرنے کی عادت پڑنے لگی ہے۔

بچوں نے پولیس افسران سے گذارش کی کہ تمباکو نوشی پر پابندی لگانے کی کوشش کریں اور بالخصوص اسکولوں کے اطراف گٹکھے اور تمباکو پر پابندی لگائیے۔ اِس موقع پر طالبات ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھیں۔ سبھی پولیس افسران اور اہلکاروں نے طالبات کی کوششوں کی داد دی اور اُن کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!