مولانا شریف مظہری کو ریاستی نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
گلبرگہ: 16/ستمبر (ایچ اے ایس) جمعیت العلماء ہند ریاست کرناٹک کے انتخابات میں مفکر ملت مولانا شریف مظہری صدرجمعیت العلماء ہند ضلع گلبرگہ و بانی و مہتمم مدرسہ اسلامیہ مظاہر العلوم، ہاگرگہ روڈ گلبرگہ کو مسلسل تیسری مرتبہ کثرت رائے سے ریاستی نائب صدر منتخب ہونے پر علمائے کرام، عمائدین شہر، دانشوران ودوست واحباب نے مبارک باد پیش کی۔
مولانا شریف مظہری کی خدمات قابل تقلید اور مشعل راہ ہیں، مولانا نثار احمد قاسمی، مولانا غلام یزدانی، الحاج سید عبد المقیم سید بارے، مولانااعجاز احمد قاسمی، مولاناعبدالمقتدر الیاس قاسمی، محمد عبد العلیم ناصر سہروری،حاجی عبدالکریم خرم سہروردی، الحاج محمد اکبر علی اقبال ملاں، الحاج ڈاکٹر شیخ عبد الوحید، محمد عبد الحلیم اطہر سہروری، خواجہ پاشاہ انعامدار، حافظ محمد یوسف فاتحہ خوانی، الحاج تنویر شریف صاحب بنگلور، الحاج حبیب احمد تماپوری، قاری افسر محسن خان، مولانا جمیل احمد صدیقی مولانا عبد الوحید مفتاحی نے بصد خلوص مبارک باد پیش کی ہے۔