تعلیمی اور قانونی بیداری کی ضرورت
محمد فہیم الدین، بسواکلیان
مکرمی!
قانون ہماری زندگی کا حصہ ہے۔ اس کے تعلق سے لاپرواہ ہونا۔ نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ ہر شہری کو چاہیے کے قوانین کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ اور انسانیت کی بنیاد پر کام انجام دیں۔ صحت مند سماج کی تعمیر کے لیے قانونی جانکاری حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔
تعلیم اور قانون کے بارے میں بیداری نہ ہونے کی وجہ سے کئی افراد مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ قانون کے بنیادی معلومات حاصل کرنا ہر فرد کے لئے ضروری ہے۔
معاشی طور پر کمزور طبقات، قانونی سہولتوں سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔ ان لوگوں کے لئے مفت قانونی خدمات کی سہولت فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے تحت 1987 میں مفت قانونی خدمات ایکٹ بنایا گیا۔ تعلقہ، ضلع، ریاست اور قومی سطح پر لیگل سرویس اتھارٹی قائم ہے۔ اس کے تحت مستحقین کو مفت قانونی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
روزمرّہ زندگی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے، قوانین کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہیے۔ اسکول کالج کی سطح پر ہی قانونی جانکاری فراہم کرنے کا کام ہونا چاہیے۔
قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنے کے لیے بنیادی قوانین کے تعلق سے جانکاری ضروری ہے قانون کے بارے میں جانکاری رکھنے والوں کو چاہیے کہ دوسروں تک اپنی معلومات کو پہنچائے۔ تاکہ عوام میں سماج کے ہر شخص کو انصاف ملے۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ،محترم فہیم الدین صاحب ماشااللہ بہت ہی مفید آرٹیکل آپ نے شائع کیا ہے۔دورحاضر کو دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے مسلمان قانونی تعلیم سے بہت دور نظر آتا ہے۔بے شک تعلیمی اور قانونی بیداری نہ رہنے کی وجہ سے ہندستان کا مسلمان این۔ار۔سی جیسے چیزوں کو لے کر گھبرا رہا ہے۔انشاءاللہ یہ آپ کا آرٹیکل مسلم نوجوانوں کو رخ دے گا۔اور ان کی ہمت بڑھائے گا۔جزاک اللہ خیر