تازہ خبریںخبریںقومی

مہاراشٹر بحران پرسپریم کورٹ کا فیصلہ کل، کانگریس، این سی پی اور شیوسینا کو 162 ممبران اسمبلی کی حمایت

راج بھون میں کانگریس، این سی پی اور شیوسینا نے افسران کو دیا 162 ممبران اسمبلی کی حمایت کا خط

ممبئی میں راج بھون میں حکام سے مل کر کانگریس، این سی پی اور شیوسینا نے حمایت کا خط سونپ دیا ہے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالا صاحب تھوراٹ نے کہا کہ ان کے اتحاد کو 162 ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ این سی پی اراکین کے رہنما جینت پاٹل نے کہا کہ بی جے پی کے پاس حمایت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں موجودہ حکومت کا قیام جھوٹے کاغذات اور دستاویزات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں مہاراشٹر بحران پر بحث پوری، کل 10.30 بجے سنائے گا فیصلہ

مہاراشٹر پر اب سپریم کورٹ کل 10.30 بجے فیصلہ سنائے گا. اپوزیشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کورٹ جلد سے جلد فلور ٹیسٹ کرائے.

سپریم کورٹ نے پوچھا، کیا وزیر اعلی کو ایوان میں اکثریت حاصل ہے؟

مہاراشٹر حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ میں اپنی بات رکھ رہے مکل روہتگی سے صاف صاف الفاظ میں سپریم کورٹ نے پوچھا ہے کہ کیا موجودہ وزیر اعلی کو اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے، مکل روہتگی نے کورٹ سے کہا کہ مہاراشٹر میں جو بھی ہوا ہے وہ آئین کے دائرہ میں ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!