تازہ خبریںخبریںقومی

تین طلاق بل پرلوک سبھا میں ہوئی ووٹنگ، 186حق میں اور 74خلاف میں پڑے ووٹ

اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان لوک سبھا میں تین طلاق بل پر ووٹنگ کرائی گئی جس میں اس بل کے حق میں 186 ووٹ پڑے جبکہ خلاف میں 74 ووٹ پڑے۔ مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد کے ذریعہ آج لوک سبھا میں تین طلاق پر بل پیش کرنے کی کوشش کی گئی جس پر کانگریس کے لوک سبھا رکن ششی تھرور اور ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے سخت اعتراض کیا۔

اپوزیشن پارٹی کے اعتراض اور ہنگامے کے درمیان تین طلاق بل کو صوتی ووٹوں سے پیش کرائے جانے کی کوشش کی گئی لیکن کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے اس پر بھی اعتراض ظاہر کیا۔ بعد ازاں فیصلہ لیا گیا کہ پیپر ووٹ کے ذریعہ تین طلاق بل پر اراکین لوک سبھا کی رائے حاصل کی جائے گی۔ چونکہ ابھی اراکین پارلیمنٹ کو سیٹیں الاٹ نہیں ہوئی ہیں اس لیے الیکٹرانک ووٹنگ کرانا ممکن نہیں ہو سکا اور پرچی تقسیم کر ووٹنگ ہوئی۔ ووٹنگ کے بعد جب اس کو شمار کیا گیا تو بل کے حق میں 186 ووٹ پڑے جب کہ خلاف میں 74 ووٹ پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!