ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں شمشان گھاٹ کی جگہ (گورنمنٹ زمین) پر کامپلکس کی تعمیر

بسواکلیان: 25/نومبر(کے ایس) بسواکلیان سروے نمبر 162مُردے جلانے کی جگہ پر کامپلکس کی تعمیر اور بسواکلیان میں مختلف مقامات پر گورنمنٹ زمینات پر قبضوں سے اور یہاں پر کامپلکس کی تعمیرکی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔ کیونکہ سروے نمبر 162قلب شہر میں واقع اسٹیٹ بینک اور گرو بھون کے درمیان میں واقع نالے کو بند کرکہ کامپلکس تیار کیا جارہا ہے۔

یہ جگہ شمشان بھومی ہے مُردے جلانے کے لیے نواب جمال الدین نے منظور کئیے تھے لیکن اب اس زمین پر مختلف سرمایہ داروں اور آفیسروں کا قبضہ ہوچکا ہے۔ معہ باقی زمین پر اب ایک نامہ نہاد لیڈر کامشٹی فرٹی لائیزر نےمقامی ایم ایل اے کے آشیرواد سے کامپلکس کی تعمیر کی تیاری کا آغازکردیا ہے۔

لیکن عوام نے اسکے خلاف اسسٹنٹ کمشنرکا اسٹے حاصل کرنے کے باوجود بھی کام جاری رکھا گیاہے۔ اور اس تعلق سے پولیس میں شکایت درج کی گئی ہے۔ اربابِ مجاز فوری اس طرف توجہ دیں ورنہ گورنمنٹ پراپرٹی کے مالک کوئی اور ہوجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!