بسواکلیان: برادرانِ وطن تک قرآن کا پیغام پہنچانے کے لیے 25, 26اور27 نومبر کوہوگا قرآن پروچن کا انعقاد
بسواکلیان: جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کی جانب سے برادران وطن تک قرآن کا پیغام پہنچانے اورتوحید، رسالت اور آخرت کے تصور کو واضح کرنے کی غرض سے 25, 26اور 27نومبر بروز پیر،منگل اور چہارشنبہ کو شام 6:30بجے سے شہر کے تھیر میدان میں واقع سبھا بھون میں سہ روزہ قرآن پروچن کا انعقاد کیاجارہا ہے۔
اسی ضمن میں جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ اسلم جناب سیکریٹری حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹک نے کہا کہ بسواکلیان ایک تاریخی شہر ہے یہاں پر مختلف مذاہب کے گروؤں نے اپنے اپنے مذاہب کی تعلیمات کو فروغ دیا ہے۔جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کی جانب سے منعقد کئے جارہے سہ روزہ قرآ ن پروچن کے ذریعہ قرآن کی تعلیمات کو تمام انسانوں تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اس موقعہ پر جناب کلیم عابد منصور ی امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسواکلیان نے سہ روزہ قرآن پروچن کی تفصیلات بیان کیں اور برادران وطن و برادران ملت سے اس سہ روزہ پروچن میں معہ دوست و احباب شرکت کی اپیل کی۔جناب محمد نعیم الدین صاحب معاون امیر مقامی نے تمام صحافیو ں کا استقبال کیا۔جناب میر اقبال علی سیکریٹری مقامی نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔