مسلمان نبی ﷺ سےمحبت کے دعوے کو صرف زبانی نہیں، مکمل اطاعت سے ثابت کریں: مجیب الرحمن قاسمی
بسواکلیان میں جمعیت اہلحدیث کا اجلاسِ عام، محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اطاعت یا عقیدت
بسواکلیان: 22/نومبر(کے ایس)محبت رسول ﷺ ہر مو من کے دل میں مو جود ہے لیکن اس محبت کو حا صل کیسے کرنا ہے ہم اس سے محروم ہیں۔ محبت ہونی کیسے چا ہئے وہ ہم جا نتے نہیں ہیں،کیوں کے اب تک سکھا یا نہیں گیا ہے، بتایا بھی نہیں گیا ہے، جو دیکھایا گیا ہے جو کروایا گیا ہے وہی کرتے آرہیں ہیں۔وہ محبت ہی تھی جو میلا کے جلس نکا لے گئے،محلوں کو سجا یا گیا۔لیکن رب کا ئنات نے احکامات کو ماننے کے لیے،زند گی گزارنے کے لئے جس کتا ب کوآسمان سے اتارا ہے، اس کتا ب کو سمجھا گیا نہ اس پر عمل کیا گیا۔
نبیﷺجنکی زندگی کو ساری انسا نیت کی زندگی کیلئے اسواہ بنایا گیا، ہم نے ان کے سنتوں پر عمل کر نے کی کوشش نہیں کی۔ تو کیسے معلوم ہو گا کہ نبی کی محبت کیاہے۔ایک آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نےکہا اے نبیﷺ آپ کہہ دیجئے اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہومحمد ﷺ کی اطاعت کرو۔ان خیالات کا اظہار فضیلت الشیخ مجیب الرحمن صاحب قاسمی حفظہ اللہ بیدر نے مسجد حشمت اہل حدیث نزد KEB لائٹ آفس بسواکلیان میں ایک جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔
معروف علماء کرام فضیلت الشیخ مجیب الرحمن صاحب قاسمی حفظہ اللہ بیدر اور فضیلت الشیخ ابوالکلام ارشاد الحق جامعی حفظہ اللہ بسواکلیان تشریف لائے۔ مزید شیخ محترم نے بڑا ہی پر اثر خطاب کیا اور لوگوں کو اس بات کا پیغام دیا کہ جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے دعوے اور عقیدت کافی نہیں ہے بلکہ نبی سے محبت و الفت خود نبی کریم اللہ علیہ وسلم کی اطاعت سے ثابت ہوتی ہے۔ فضیلت الشیخ ابوالکلام ارشاد الحق جامعی حفظہ اللہ نے لوگوں کو پیغام دیا کہ اسلام نے اللہ اور رسول کی اطاعت کے بعد خد مت خلق کی ذمہ داری ہم پر عائد کی ہے۔
اللہ نے سورۃ البقرہ آیت نمبر (83)میں فرما رہے ہیں ”یاد کرو،اسرا ئیل کی اولاد سے ہم نے پختہ عہد لیا تھا کہ اللہ کے سواکسی کی عبا دت نہ کر نا،ما ں باپ کے ساتھ،رشتے داروں کے ساتھ،یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ نیک سلوک کرنا،لو گوں سے بھلی بات کہنا،نماز قا ئم کر نا اور زکوٰۃ دینا،مگر کچھ لو گوں کے سوا تم سب اس عہد سے پھر گئے اور اب تک پھرے ہو ئے ہو۔اللہ نے ہر مخلوق کا مقام متعین کیا ہے ہر مخلوق کو اس کا اپنا مقام دینا چاہئے خصوصاً ماں باپ رشتے دار اور غرباء و مساکین کے ساتھ حسن سلوک کرنا چا ہئے۔
اس مو قع پر شہر بسواکلیان کے ذی وقار اشخاص نے شرکت کی جن میں قابل ذکرمعروف و مشہور قاری میر فرقندہ علی صاحب، حافظ صلاح الدین صاحب، محمد یوسف صاحب نیلنگے، خواجہ سرتاج الدین صاحب عرف مرشد نامہ نگار،شیخ جاوید صاحب،عبد الغنی صاحب مامو،محمد یوسف صاحب قریشی،جنید احمد صاحب عرف استاد،ہمناآباد سے یاود حسین صاحب اور گھوڑواڑی سے سراج پاشاہ اور دیگر موجود تھے۔
اجلاس کی صدارت واجد اللہ صاحب بخاری امیر جمعیت اہل حدیث بسواکلیان نے کی۔ پروگرام کا وآغاز میر فرخندہ علی کی قرآت کلام پاک سے ہوا، جناب جنید احمد نے حمد پیش کی۔ پروگرام میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر جمعیت اہل حدیث کے سابقہ امیر الطاف صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا نیز تمام شرکاء کے لئے طعام کا انتظام رہا۔