ریاستوں سےمہاراشٹرا

انجُمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ میں نعت خوانی کا مقابلہ‎

ممبئی: انجُمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ میں طالبات کے لئے نعت خوانی کے مقابلہ کا اہتمام کیا گیا ۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا۔ تلاوتِ قرآنِ مجید نہم جماعت کی طالبہ عابدہ کے ذریعے ہوئی ۔ اِس کے بعد دہم جماعت کی طالبہ ثناء نے ایک حمد پڑھی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے پروگرام کی انچارج اور اسکولِ ہٰذا کی دینیات ٹیچر یاسمین نے کہا کہ یہ پروگرام اِس مقصد سے رکھا گیا ہے تاکہ طالبات میں نعت خوانی کا جذبہ پیدا ہو۔

آج کے اِس پُر فتن دور میں فتنوں کا نزول بارش کے قطروں کی مانند ہورہا ہے۔ آج کل سوشل میڈیا اور ٹیلیویژن برائی عام کرنے کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔ نئی نسل آلاتِ موسیقی، فلمی گیت اور اخلاق سوز پروگرام کی دلدادہ ہے۔ یہ پروگرام ذہنوں کو پراگندہ کرتے ہیں اور نوجوانوں کی زندگیاں اِس سے بہت طرح متاثر ہوتی ہے ۔ اُن کے اخلاق و کردار پر بُرا اثر پڑتا ہے۔ اِس لئے ضروری ہیکہ نئی نسل کو اِس کا متبادل فراہم کیا جائے۔ اِس کے بعد طالبات نے اپنی مسحورکن آواز میں نعت رسول صلی اللّہ علیہ وسلم کا نذرانہ پیش کیا۔

مشہور نعت خواں اور مقامی سماجی کارکن ناصر حسین اور عربی کی قابل استانی محترمہ عطیہ صاحبہ نے جج کے فرائض ادا کئے۔ ججوں نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج طالبات نے بہت بہترین انداز میں نعت خوانی کی ہم ججوں کے لئے فیصلہ کرنا دشوار ہوگیا تھا۔ ججوں کے ذریعے منتخب کی گئیں تین طالبات کو اول، دوم اور سوم انعامات سے نوازا گیا۔

اسکول کی پرنسپل محترمہ رابعہ قریشی صاحبہ نے طالبات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ہماری طالبات نے اتنے اچھے انداز میں نعت خوانی کی۔ انہوں نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر دینیات کی معلمہ محترمہ یاسمین کی ستائش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!