میراروڈ میں ریلوے اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے مفت کوچنگ کلاس
ممبئی: 21/نومبر(اے این بی)ساجد محمود شیخ ،انچارج شعبہ خدمتِ خلق جماعتِ اسلامی میراروڈ کی اطلاع کے مطابق میراروڈ میں جماعتِ اسلامی میراروڈ کی جانب سے ریلوے اور دیگر سرکاری ملازمتوں کے لئے ہونے والے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لئے ہر اتوار کو صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک ایک مفت کوچنگ کلاس شروع کی جا رہی ہے۔ تاکہ مسلم نوجوان مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری اچھے طریقے سے کر سکیں اور سرکاری ملازمتوں کے حصول میں کامیاب ہوں۔
یہ کلاس ماہر اساتذہ کی۔ نگرانی میں چلائی جائے گی جو پہلے بھی اسٹوڈنٹس کی بہترین رہنمائی کرچکے ہیں ۔ خواہشمند طلباءو طالبات اور نوجوانوں سے گذارش ہیکہ وہ جلد سے جلد رابطہ قائم کریں۔ اسلامک سینٹر ، نزدیک انجمن اسکول،نیانگر، میراروڈ رابطہ عبدالحنان ( ایڈمن ) 8828210611