ٹاپ اسٹوریریاستوں سےمغربی بنگال

مغربی بنگال میں سورو گانگولی کو اپنے ساتھ جوڑنا چاہتی تھی بی جے پی، لیکن…

بی جے پی اکثر انتخاب سے پہلے بڑی ہستیوں کو اپنے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتی ہے تاکہ ‘بڑے نام’ کی بدولت لوگ پارٹی کو ووٹ کر سکیں۔ لیکن گانگولی کو پارٹی کے ساتھ جوڑنے کی بی جے پی کی کوششیں ناکام ہو گئی ہے۔

بی جے پی اکثر انتخاب سے قبل کچھ بڑی ہستیوں کو اپنے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتی ہے، تاکہ کام سے نہ سہی، نام سے ہی متاثر ہو کر کچھ لوگ پارٹی کو ووٹ کر سکیں۔ بی جے پی کی ایک ایسی ہی کوشش مغربی بنگال انتخاب کے پیش نظر ناکام ہو گئی ہے۔ دراصل بی جے پی سورو گانگولی کو اپنے ساتھ جوڑنا چاہتی تھی، لیکن دادا نے پارٹی سے جڑنے سے منع کر دیا ہے۔ بی جے پی سورو گانگولی کی مقبولیت سے فائدہ اٹھانا چاہتی تھی کیونکہ سورو گانگولی نے مغربی بنگال میں جو مقبولیت حاصل کی ہے، اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ لیکن سورو نے فی الحال سیاست کی پچ پر اترنے سے انکار کر دیا ہے۔

انگریزی روزنامہ ‘دی ٹیلی گراف’ کی ایک رپورٹ کے مطابق سورو گانگولی نے اپنے فیصلے سے بی جے پی لیڈرشپ کو بھی مطلع کرا دیا ہے۔ گانگولی نے کہا ہے کہ وہ اپنی کرکٹ کی ذمہ داریوں کو نبھانے میں مصروف ہیں اور اسی میں خوش ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سورو گانگولی نے بی جے پی کے لیے اسمبلی انتخاب میں تشہیر کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں جلد ہی اسمبلی انتخاب ہونے والے ہیں۔ بی جے پی اس انتخاب میں جیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے لیے ہر طرح کے حربے اختیار کیے جا رہے ہیں۔ پی ایم سے لے کر پارٹی کے ہر لیڈر ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی کو تنقید کا نشانہ بنانے میں لگے ہیں۔ لیکن مغربی بنگال میں کوئی ایسا لیڈر نظر نہیں آتا جو ممتا بنرجی کو ٹکر دے سکے۔ ایسے میں پارٹی بنگال میں کسی بڑی ہستی کو اپنے ساتھ جوڑنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ سورو گانگولی کے انکار سے بی جے پی کو یقیناً زبردست جھٹکا لگا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!