5/ایکڑ زمین میں کیا ہو؟
توصیف احمد، میڈی کیری
مکرمی!
میرے حساب سے 5/ایکڑ زمین میں ایک بڑا سا میوزیم بنانا چاہیے اور اس میوزیم میں آج تک ہندوستان میں جتنے بھی دنگے اور فسادات ہوئے اُن سارے دنگوں کے بارے میں تمام تفصیلات درج ہونی چاہیے اور ان دنگوں میں کتنے جانِیں چلی گئیں اور کتنے نقصانات ہوئے ان تمام چیزیں اس میں ہونی چاہیے۔ اور ساتھ ہی ان دنگوں سے فائدہ اٹھا کر جو بھی انسان چیف منسٹر بنے، پرائم منسٹر بنے یہ ساری اور تمام تفصیلات اس میوزیم میں آنی چاہیے۔
تاکہ آئندہ ایودھیا آنے والے جو بھی لوگ ہیں وہ وہاں وزٹ کرے اور ان ساری چیزوں کو دیکھیں جو کہ مستقبل کے ہندوستان میں اس طرح کوئی بھی شخص دنگوں سے فائدہ اٹھاکر نیتا نہیں بننا چاہیے، ہندستان میں امن ہونا چاہیے، اسی لیے اس طرح کا بڑا میوزیم ایودھیا میں ہوناچاہیے۔
اس کے ساتھ ساتھ ایودھیا معاملہ میں فیصلہ کے بارے میں بھی جو چیز آئی ہے وہ ہر چیز بھی میوزیم میں آنا چاہیے تاکہ جوڈیشری سے اس طرح کی جو ناانصافی ہوئی ہے، ایسی مستقبل میں نہ ہو۔