ہمناآباد میں ایس آئی او کی سیرت محمد ﷺ مہم جاری، طلباء میں انعامات کی تقسیم
ہمناآباد: 14/نومبر(اے این بی) ایس آئی او ہمناآباد کی اطلاح کے مطابق مقامی یونٹ کی جانب سے سیرت محمد ﷺ مہم کے ضمن میں مختلف مقابلہ جات منعقد کیے گئے۔ ان مقابلہ جات میں نمایاں مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ایس آئی او کرناٹکا کی جانب سے ریاستی سطح پر سیرت محمد ﷺ کے متعلق منائی جانے والی پندرہ روزہ مہم کے ضمن میں مختلف پروگرامس مقامی سطح پر انجام دیے جارہے ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر ہمناآباد میں بھی اس سیرت مہم کا اہتمام جاری ہے۔
جس میں شاہین اسکول، شادان اسکول اور الامین اسکول، گورنمنٹ ہائی اسکول، ہمناآباد کے طلباء نے ان مقابلوں میں حصہ لیا، جس میں تحریری مقابلہ میں انعام اول محمد سفیان، شادان اسکول نے حاصل کیا، جبکہ نعت گوئی مقابلہ میں شاہین اسکول کے طالب علم جواد نے انعام اول اور شادان اسکول کے طالب علم محمد مستان کو انعام دوم کا مستحق قرار دیا گیا۔ جبکہ کوئز مقابلہ میں شادان اسکول کی ٹیم کو اول اور شاہین اسکول کی ٹیم کو دوم انعام سے نوازا گیا۔ اس طرح انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔
اس موقع پر مفتی محمد سہیل، جناب محمد افتخار احمد صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہمناآباد، شیخ ذاکرحسین، عبدالصبور مرتضی، سید مزمل،اشفاق احمد کے علاوہ خلیل احمد سر، ریاستی کیمپس سیکرٹری ایس آئی او کرناٹکا و دیگر موجود تھے۔ ایس آئی او کی مقامی یونٹ کے وابستگان نے پروگرامس کو کامیاب بنانےمیں اپنا بھرپور رول اداکیا۔