انتقال پُرملال
ہمناآباد: الحاج محمد عبدالرحیم سابق رکن بلدیہ کا 105سال کی عمر میں انتقال پُر ملال
ہمناآباد: 13/نومبر(ایس آر)ہمناآباد میں الحاج محمد عبدالرحیم سابق رکن بلدیہ، ولدعبدالقادر(مرحوم)ساکن محلہ آثار مبارک کا طویل علالت کے بعد علاج کارگر نہ ہونے کی وجہہ سے بروز پیر کے دن 105سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔مرحوم کی تدفین بروز منگل کو صبح گیارہ بجے ہمناآباد کے قبرستان میں عمل میں آئی، نماز جنازہ مفتی محمد محی الدین نے پڑھائی۔
انکے انتقال کی اطلاع ملتے ہی ہمناآباد کی معزز شخصیات الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ،محمد عبدالقادر چودھری،محمد عبدالخالد کنڑولر،سید کلیم اُللہ سابق صدر بلدیہ،محمد عبدالستا رچودھری، الحاج محمد قدوس،محمد عبدالرؤف کمیشن ایجنٹ، محمد نعیم باغبان،محمد افسر میاں رکن بلدیہ، کے علاوہ دیگر معزز احباب نے مرحوم کے مکان پہنچ کر مرحوم کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا۔
مرحوم نہایت ملنساراور خوش گفتارشخصیت کے مالک تھے،پسماندگان میں چار فرزندان محمد حمایت پاشاہ، الحاج عبدالقدیر،عبدالشکور،عبدالرؤف کے علاوہ دو دوختران پوتے،پوتیاں اور پڑ پوتے شامل ہیں۔