ضلع بیدر سے

بیدر: بزم محبان اُردو کی جانب سے ادبی نشست کا انعقاد

بیدر: 13/ نومبر (اے این) بیدر خان منزل میں بزم محبان اردو کی جانب سے ایک ادبی نشست بعنوان ”مخدوم محی الدین کی شاعری پر ایک نظر“ منعقد ہوا، پروفیسر ظہیر احمد خان صاحب نے مخدوم کے کلام ”چارہ گر“ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مخدوم ایک آفاقی شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ انقلابی اور ترقی پسند شاعر تھے، انہوں نے اپنے کلام کے ذریعہ مزدوروں، غریبوں اور سماج کے مظلوم انسانوں کے مسائل کو پیش کرتے ہوئے سلجھانے کی کوشش کی،

جلسہ کی صدارت سید منصور ہاشمی لکچرر چٹگوپہ نے کی، جبکہ عبد الصمد اکسائز انسپکٹر نے مخدوم کے کلام پر مختصر روشنی ڈالی، نظامت کے فرائض نثار احمد صدر مدرس سلف بانو اسکول نے بحسن و خوبی انجام دیا، قادر خان کے کلمات تشکر پر جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

اس جلسہ کو کامیاب بنانے میں محمد محمود علی زمین دار اور محمد جمیل احمد لکچرر نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس کی اطلاع ظہیر احمد خان سکریٹری بزم محبان اردو نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!