بسواکلیان میں 25 ,26اور 27نومبر کو ہوگا سہ روزہ قرآن پروچن پروگرام
بسواکلیان: 13/نومبر (وائی اے) جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقامی جناب کلیم عابد منصوری نے بتایا کہ 25,26اور 27نومبر کو شہر کے تھیر میدان میں واقع سبھا بھوان میں شام 6:30 بجے سے سہ روزہ قرآن پروچن منعقد کیا جارہا ہے۔
جس سے ریاست کرناٹک کے مشہور پروچن کار جناب محمد کنی صاحب منگلور بزبان کنڑی خطاب فرمائینگے۔ سہ روزہ قرآن پروچن کے عنوانات اس طرح سے رہیں گے ۔پہلے دن کا خدا پر ایمان اور بھائی ،دوسرے دن خواتین کی آزدی اور تیسرے دن کامیاب زندگی کے موضوع پر قرآن پروچن ہوگا۔
انہوں نے برادران ملت اورر برادرانِ وطن مر د و خواتین سے اپیل کی کہ اس سہ روزہ پروچن میں شرکت کریں۔ میر اقبال علی سیکریٹری مقامی نے اس موقع پر برادرن ملت سے اپنے غیر مسلم دوست و احباب کے ہمراہ سہ روزہ قرآن پروچن میں شرکت کی اپیل کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ہند دو مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے پہلا شعبہ ملت اسلامیہ اور دوسرا برادران وطن کا شعبہ ہے جس کے ذریعہ غیر مسلم بھائیوں تک اسلام کی دعوت پہنچانا،توحید ،رسالت اور آخرت کا تصور واضح کرنا وغیر ہ مقصود ہے۔اس موقع پر جناب محمد نعیم الدین معاون امیر مقامی بھی موجود تھے۔