بسواکلیان میں مسجد الماس کا افتتاح
بسواکلیان: شہر بسواکلیان میں مسجد الماس کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر کہا گیا کہ خدا کی نظر میں زمین پر سب سے زیادہ بہترحصّہ وہ ہے جس پر مسجد تعمیر کی جائے۔ مسجدیں مسلمانوں کے اتحاد کا مقام ہے۔ ہم اتحاد کا مظاہرہ کریں، اللّٰہ کی رسی کو مظبوط پکڑیں۔ ان خیالات کا اظہار مسجد الماس رحمت نگر قریب قلعہ میں مسجد افتتاح کے موقع پر جناب عبدالکلیم عابد مقامی امیر جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کررہے تھے۔
یاد رہے کہ مسجد الماس کی جگہ میر احمد علی منشی نے وقف کی ہے اللّٰہ ان کے ایثار کو قبول فرمائے۔ ہماری مسجدیں دعوت دین کامرکز بنے، ہماری حیثیت ایک داعی کی ہے، ہم کو دعوت کا کام کرنا ہے۔ جماعت اسلامی ہند بسواکلیان میں ایک ماہ سیرت حضرت محمدﷺ مہم چلائی ہے اوربرادان وطن کے لئے قران پروچن 25,26اور 27نومبر بروز پیر منگل چہارشبہ رکھا گیا ہے۔ اپنے دوست و احباب کے ساتھ شریک رہیں۔