بسواکلیان میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد
بسواکلیان:11/نو مبر(کے ایس) مسلمان خیر امت ہیں ہمارے پیارے نبی ﷺ نے اپنی امت کو راستے پر پڑے پتھر کو بھی ہٹانے کا حکم دیا ہے تاکہ کسی انسان کو اس پتھر سے ٹھوکر نہ لگ جائے یا اسے کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے، دنیا میں مسلمانوں کی پہچان خدمت خلق، غریبوں کی امداد، یتیموں و یسیروں سے شفقت و محبت، بیماریوں کے علاج ان کی عیادت، بلا لحاظ مذہب و ملت مظلوموں و کمزوروں کی حمایت، دیانتداری، امانت داری سے ہوا کرتی تھی اور یہ سب اس وقت تک قائم رہا جب ہم نے قرآن اور سنت رسول ﷺ کو تھامے رکھا انہوں نے مزید کہا کہ خون کے عطیہ کیمپ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جمع کرنے ان کا مقصد نہیں بلکہ برادران وطن کو سیرت سے واقف کرنا ہے۔
عید میلاد النبیؐ کے مبارک موقع پریو تھ کانگریس منہاج نواب نے خون کے عطیہ کا کیمپ انعقاد کیا تھا جس کاافتتاح سرکل انسپکڑ یاتنور نے کیا اورانہوں نے نوجوانوں کے اس اقدام کی ستائش کی۔ پچھلے تین برسوں سے بسواکلیان میں بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا جارہا ہے اور ہر سال اس کیمپ میں کم از کم200 افراد خون کا عطیہ دیتے ہیں۔ شو لاپور کے بلڈ بینک کے ندیم اور ان کے ساتھیوں نے خون کو حاصل کیا اور تمام ٹکنیکل مراحل با خوبی انجام دئے گئے۔
خلیل احمد، مظہر آصف، اعجاز لا تور،فاروق صا حب،کر یم صا حب میونسپل کونسلر، صغیر کونسلر، افسر صاحب کونسلر، ذاکر صاحب، جمیل مامو، محمد ذکیٰ، صادق،معین نائیک واڑی، ناصر میڈیکل، تاج الدین، بیت المال صدر مخدوم محی الدین، سید اختیار علی،محسن صاحب،اور کئی نو جوانوں نے اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں حصہ لیا۔