شادی ولیمہ کی خبریں

ہمناآباد: محمد عبدال ذیشان ارشد کا عقد مسعود و تقریبِ ولیمہ مسنونہ

ہمناآباد: 4/فروری (ایس آر) ہمناآباد کے معروف سن رائز پبلک اسکول کے منتظم محمد عبدال ذیشان ارشدکا عقد مسعوددُختر جنا ب شیخ یاسین ساکن بھالکی کے ساتھ انجام پایا، محٖفل نکاح ہمناآباد کے نورگارڈن فنکشن ہال میں منعقد کی گئی خطبہ نکاح مفتی محمد توسیف خان قاسمی ؔ نے پڑھایا۔ تقریب ولیمہ نور گارڈن میں منعقد کی گئی جس میں علماء و حفاظ اکرام،سیاسی جماعتوں کے نمائندے،محکمۂ تعلیمات کے اعلی عہدیداران،سماجی و ملی تنظیموں کے ذمہ داران،صحافی احباب نے شرکت کرتے ہوئے نوشہ کو مبارک باد پیش۔محمد عبدالاحد صدر سن رائز پبلک اسکول نے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انکا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!