نرنہ میں حضرت ٹیپوسلطان شہیدؒ کایومِ پیدائش منایاگیا
بیدر:11/نومبر (وائی آر) کل 10/نومبر کو بید رجنوب اسمبلی حلقہ کے نرنہ دیہات میں حضرت ٹیپوسلطان شہیدؒ کایوم ِ پیدائش نہایت ہی عقیدت واحترام سے منایاگیا۔ اس موقع پر جناب عبدالقدیر صدر مسلم ہیومن رائٹس اسوسی ایشن نرنہ نے حضرت ٹیپوسلطان شہیدؒ کی زندگی کے دوتین واقعات پیش کئے اور بتایاکہ حضرت ٹیپوسلطان ؒ کے دورحکومت میں تمام لوگ پرامن طورپر رہتے تھے۔ انگریزوں، مراٹھوں اور نظام حکومت نے مل کر ٹیپوسلطانؒ کے خلاف چالیں چلیں اس کے باوجود شیر میسور ٹیپوسلطان نے اپنی رعایا پر رتی بھر ظلم نہیں کیا۔ وہ اپنی رعایااور اپنی حکومت کے بچاؤ کے لئے ڈٹے رہے اور آخرکار اپنی جان دے کر شہید کہلائے۔ تمام مذاہب کے لوگ حضرت ٹیپوسلطان شہید کی خدمات کااعتراف کرتے ہیں اور انہیں ایک کامیاب یودھا مانتے ہیں۔ جناب محمد علیم نائب صدر مسلم ہیومن رائٹس اسوسی ایشن نرنہ، محمد زبیرسکریٹری، محمد حمید جوائنٹ سکریڑی،شیخ مصطفےٰ خازن اور ممبر جناب محمد معین کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ شیرینی کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس بات کی اطلاع جناب عبدالقدیر نرنوی نے دی ہے۔