معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت ہوئی خراب، ممبئی کے اسپتال میں داخل
سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد لتا منگیشکر کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ 90 سالہ معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کے تعلق سے میڈیا ذرائع نے بتایا کہ انھیں پیر کی صبح سانس لینے میں تکلیف کا احساس ہوا۔ بعد ازاں انھیں اسپتال لے جایا گیا۔ فی الحال ان کی طبیعت کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔