محمدعلیم الدین فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 116/افراد نے خون کاعطیہ دیا
بیدر: 11/نومبر (وائی آر) میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر اتوار کی صبح 10بجے سے شام 5بجے تک قدیم سرکاری دواخانہ بیدر میں محمد علیم الدین فاؤنڈیشن کی جانب سے امسال بھی خون کاعطیہ کیمپ منعقد کیاگیاتھا۔ جس کے مہمانان خصوصی میں ڈاکٹر چندرکانت پاٹل ڈائرکٹر بریمس اسپتال بیدر، جناب مزمل پٹیل ضلع فائر بریگیڈآفیسر،مفتی فیاض الدین نظامی، بلڈبینک بیدر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پارا، جناب عبدالعلی نیوزایڈیٹر روزنامہ حیدرآباد کرناٹک،اور ڈاکٹر سہیل شامل رہے۔
تمام کاخیرمقدم جناب محمد اسدالدین مینجنگ ٹرسٹی محمد علیم الدین فاؤنڈیشن نے کیا۔ خون کے عطیہ کیمپ کا افتتاح پودے کو پانی دے کر کیاگیا۔ جملہ 116/افراد نے اپنے خون کاعطیہ دیا۔ جن میں مزمل پٹیل ضلع فائر بریگیڈ افسر اور دوخواتین شامل رہیں۔
خون کاعطیہ جمع کرنے کے مختلف مراحل میں جناب شیخ انصار ریگل، عبدالعزیز مناکونسلر،جناب ریاض الدین کونسلر، جناب اظہر احمد خان،جناب سرفرازہاشمی،جناب شیخ عابدعلی،جناب سیدعدنان جاگیردا ر،جناب غالب ہاشمی، جناب عبدالصمد لیاب ٹیکنیشن، جناب محسن خان،اور دیگر نے اپناتعاون عمل دیا۔
جناب محمد اسدالدین مینجنگ ٹرسٹی نے خون کاعطیہ کرنے والے نوجوانوں اور خواتین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہرسال میلادالنبی ؐ کے موقع پر رضاکارانہ طورپر دئے جانے والاخون کایہ عطیہ اللہ تعالیٰ کو بے حد پسند ہے۔ میں ان تمام کے حق میں دعاگوہوں۔