بیدرمیں HRS کی جانب سے دوائیں، ظہرانہ، اور پھلوں کی تقسیم
بیدر: 11/نومبر (وائی آر) ہیومیانٹرین ریلیف سوسائٹی (یچ آریس) گروپ بیدر نے اپنے لیڈر جناب محمد شعیب الدین کی قیادت اور جناب طہٰ کلیم اللہ سکریڑی جماعت اسلامی ہند بیدر کی زیر نگرانی کل 11/نومبر کو میلادالنبیؐ کے موقع پر شہر بیدر کے سرکاری دواخانہ موقوعہ بریمس میڈیکل کالج بیدرپہنچ کر ضرورت مندوں میں دوائیں، ظہرانہ، پانی کی بوتلیں اور پھل تقسیم کئے۔
ایچ آرایس ذرائع کے بموجب تقسیم کاآغاز طہ کلیم اللہ کی قرأت قرآن مجید سے ہوا۔ جناب محمدذاکر، جناب سید سہیل احمد، جناب سید عابد حسین، جناب محی بھائی ناز اور دیگر کے تعاون سے 25کیلوگرام ظہرانہ، 100 سے زائد پھلوں کے پیاکٹ، 10کارٹوں پانی کی بوتلیں اور 100افرادمیں دوائیں تحفتہ ً تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی سے متعلق کتابچے اور فولڈرس بھی کنڑا زبان میں دئے گئے۔ اس بات کی اطلاع جناب محمد شعیب الدین نے ایک پریس نوٹ میں دی ہے۔