ریاستوں سےکرناٹک

حکومت غیرسرکاری اسکولوں کے اساتذہ کوامداد فراہم کرے: ویلفیئرپارٹی

بنگلورو: 25/جون (پریس ریلیز) ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی بحران چل رہا ہے، سماج کا ہر طبقہ اس سے بُری طرح متاثر ہے۔ کئی لوگ اس کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔ اس سب کہ باوجود غریب اور بے کس لوگوں کی امداد کے لئے حکومت اور غیر سرکاری اداروں کی جانب سے امداد کی بھی کوششیں جاری ہیں۔ جس کی وجہ سے ان لوگوں کو کچھ راحت ملی ہے۔ لیکن سماج میں ایک ایسا طبقہ بھی ہے جن کی پریشانیوں کی جانب کسی کی توجہ نہیں ہے۔یہ طبقہ ہے غیر سرکاری اسکولوں کے اساتذہ ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت ریاست کرناٹک میں تقریباً 35ہزار غیر سرکاری اسکولوں کے اساتذہ نے اپنی نوکریاں گنوائی ہیں، صرف اساتذہ ہی نہیں بلکہ یہاں کام کرنے والے نان ٹیچنگ اسٹاف نے بھی اپنی نوکریوں سے محروم ہوگئے۔ غیر سرکاری اسکولوں کے منیجمنٹ پر حکومت کا دباوٴ ہے کہ وہ بچوں کی فیس یا ڈونیشن وغیرہ نہ لیں جب کہ اکثر اسکول انہیں ذرائعوں سے چلتے ہیں۔ حکومت کا منشاء اس معاشی بحران میں والدین کو راحت دینے کا ہے، لیکن دوسری جانب اگرآمدنی نہیں ہوگی تو یہ ادارے اپنے اسٹاف کو تنخواہیں نہیں دے سکیں گے،یہی وجہ ہے کہ اس وقت ریاست کے ان غیر سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو دو دو تین تین ماہ کی تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔

ویلفیئر پارٹی کرناٹک حکومتِ کرناٹک سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ان اساتذہ کہ امدا کرے،حالات بہتر ہونے تک ان اساتذہ کوکم از کم پانچ سے دس ہزار روپئے تنخواہ حکومت اپنی جانب سے ادا کرے،یہ حکومت کی ذمہ داری ہے،جس طرح مہاجر مزدوروں،ڈرئیورس،کسانوں وغیرہ کو حکومت نے پیکیجس جاری کئے ہیں اسی طرح حکومت ان اساتذہ کے لئے بھی پیکیج کا اعلان کرے۔ریاست کرناٹک میں اس وقت تقریباً 15ہزار غیر سرکاری اسکول چل رہے ہیں،یہاں کام کرنے والے اساتذہ، بلخصوص پرائمری اور ہائی سکول میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف معاشی طور پر کمزور طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں،ان کا گزر بسر ماہانہ تنخواہوں پر منحصر ہوتا ہے۔ ویلفیئر پارٹی حکومت کرناٹک سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس اہم مسئلہ پر فوری توجہ دی جائے۔ اس سلسلے میں پارٹی کی جانب سے وزیرِاعلیٰ اور وزیر تعلیم کو مکتوب بھی لکھا جا رہا ہے۔ یہ بات عزیز جاگیردار میڈیا کوآرڈنیٹرنے بتائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!