حیدرآباد میں دو ٹرینوں کا آپسی تصادم، 10 سے زائد زخمی
حیدرآباد: یہاں کے کاچی گوڈا ریلوے اسٹیشن پر دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ایک ہی ٹریک پر آمنے سامنے سے ٹکرا جانے کی وجہ سے کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے۔ ساؤتھ سینٹرل ریلوے کے عہدیداروں کے مطابق، ایم ایم ٹی ایس ٹرین کانگو ایکسپریس سے ٹکرا گئی ، جو پلیٹ فارم کے انتظار میں تھی ، جس سے مسافروں اور ریلوے اسٹیشن حکام میں افراتفری پھیل گئی۔
یہ حادثہ مبینہ طور پر سگنل میں خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کی وجہ سے متعدد ٹرین خدمات کے نظام الاوقات متاثر ہوئے ہیں۔ ریلوے کے حکام کچھ ٹرینوں کو دوبارہ ترتیب دینے کے مراحل میں ہیں۔