ریاستوں سےمہاراشٹرا

پربھنی میں AIITA کی کوشیش رنگ لائی، ایجوکیشن آفیسرنے "قومی یوم تعلیم” منانے جاری کردیا سرکلر

پربھنی: 11/نومبر (اے این بی) (AIITA) پربھنی یونٹ کی جاری پریس نوٹ کے مطابق آزاد بھارت کے پہلے وزیر تعلیم  بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش11 نومبر پر منائے جانے والے قومی یوم تعلیم کو لے کر محکمہ تعلیم کی عدم دلچسپی بلکہ ان دیکھا رویہ کےسلسلے میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن پربھنی یونٹ کئی دنوں سے کوشاں تھا۔ 

اس بات کو محسوس کرتے ہوئے 7/نومبر 2019 اسی سلسلے میں پر بھنی ایجوکیشن آفیسر‌ سے(AIITA) کے وفد نے ملاقات کرکے محضر پیش کیا۔ جس کے فوری بعد ایجوکیشن آفیسر نے قومی یوم تعلیم منانے سے متعلق لیٹر جاری کردیا۔

واضح رہے کہ پچھلے کئی سالوں سے قومی یوم تعلیم سے متعلق کوئی لیٹر محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نہیں کیا جا رہا تھا۔ اس لیے3 اگست 2019 کو بھی پربھنی میں منعقدہ شکشک دربار میں بھی (AIITA) کے وفد نے شکایت کی تھی۔ الحمداللہ (AIITA)کے جانب سے کی گئی کوششیں آج ثمر آور ہوئیں اور قومی یوم تعلیم سے متعلق ایجوکیشن آفیسر نے ایک لیٹر جاری کر دیا۔

اس طرح کا محضر (AIITA) کے نمائندے اپنے اپنے ضلعوں میں ایجوکیشن آفیسر کو دیں تو ہر ضلع میں اس طرح کے لیٹر جاری کیے جاسکتے ہیں۔ جس سے فرقہ پرستوں کی قومی یوم تعلیم کو بند کرنے کی سازش ناکام ہو سکتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!