ہمناآباد MLA راج شیکھر پاٹل نے کیا ہنچال گاؤں کا ہنگامی دورہ
ہنچال گاؤں کا معائنہ کرنے بنگلور سے سائنسدانوں کی ٹیم منگل کو آئے گی: ہمناآباد MLA
ہمناآباد: 26/ستمبر (ایس آر) ہمناآباد کے موضع گھوڑواڑی سے نزد ایک دیہات ہنچال جو کے ان دنوں بہت سرخیاں بٹور رہا ہے اسکی اہم ترین وجہہ یہ ہے کے پچھلے کچھ دنوں قبل یہاں پر ز لزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے بعد گاؤں والوں کا کہنا ہے کے اکثر رات کے اوقات میں زمین میں سے خوفناک آوزیں آرہی ہیں، جس کی وجہہ سے یہاں کے مقامی لوگ رات کے وقت چین کی نیند نہیں سو رہے ہیں۔ جب یہ مسئلہ ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کے علم میں آیا تو انہوں نے اس مسئلہ کا جائزہ لینے ہمناآباد سے عہدیداران کو روانہ کیا اور بیدر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو بھی آگاہ کیا۔
بعد اذاں ڈپٹی کمشنر نے بھی گاؤں کا دورہ کیا، ہمناآباد تحصلیدار ناگیا ہیرے مٹھ نے مختلف سرکاری عہدیداران کے ساتھ گاؤں میں شب بسری بھی کی مگر گاؤں والوں کے دلوں سے اس انجان آواز کا خوف نہیں جا رہا تھا، گاؤں والوں کے خوف کو دیکھتے ہوئے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل اسمبلی کی کاروائی کو درمیان میں چھوڑکر اس گاؤں کا ہنگامی دورہ کیا۔
اس موقع پر گاؤں والوں نے ان سے کہا کے پچھلے کئی دنوں سے گاؤں کے لوگ خوف میں مبتلا ہیں اور رآت کے اوقات میں گھروں سے باہر سونے پر مجبور ہیں اس آواز کے بارے میں پتہ لگانے کا مطالبہ کیا۔ راج شیکھر پاٹل نے اس موقع پر کہا کے ایسی آوازیں دوسری جگہوں پر بھی سنی گئی ہیں مگر اس کی وجہہ سے کسی کو بھی کچھ نقصان نہیں ہوا ہے ان آوازوں کے بارے میں تحقیقات کرنے کے لئیے سائنسدانوں کی ایک ٹیم بنگلور سے منگل کے دن ہنچال کا دورہ کرے گی۔
انہوں نے گاؤں والوں سے اپیل کی کے کوئی بھی شخص خوف میں ہر گز مبتلا نہ ہوں بلکہ بلاخوف رہیں جب ٹیم بنگلور سے آئے گی تو میں بھی ان کے ساتھ موجود رہوں گا اور بیدر ضلع کے نگران وزیر پربھو چوہان کو بھی اس مسئلہ سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر ہمناآباد تحصلیدار ناگیا ہیر مٹھ، ڈاکٹر گوند، ابھیشک پاٹل، مہانتیا تیرتھ صدر بلدیہ ہیلی کھیڑ(بی)، یوسف سوداگر، عارف باؤگی، ناگ راج ہیبارے، محمد مکرم جاہ، سید ظفراسلم کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود تھے۔