ایس آئی او میراروڈ: ‘محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو جانیے’ عنوان کے تحت مختلف پروگرامس کا انعقاد
ممبئی: ۱۲ ربیع الاول کے خاص موقع پر ایس آئی او میراروڈ کی جانب سے غیر مسلم برادران وطن کے لئے ‘محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو جانئے’ اس عنوان کے تحت ایک خاص نوعیت کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈاکٹر پرویز صاحب نے پروگرام میں شریک تمام غیر مسلم وطنی بھائیوں سے رسالت کا بنیادی تصور اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت پر خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ “ہمارے ملک میں مختلف مذاہب کے ماننے والے لوگ رہتے ہیں تو ہمیں ہر مذہب سے متعلق معاملات حاصل کرنے کے لئے انکی مقدس کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہیے تب ہی ہمارے درمیان کی دوریاں کم ہوں گیں” ۔
اور پھر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر مبنی چھوٹے چھوٹے کتابچے بھی تمام لوگوں میں تحفے کے طور پر تقسیم کئے گئے ۔ بعدازاں دوپہر کے کھانے پر اس پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔ پروگرام میں آئے ہوئے تمام لوگوں نے بے حد دلچسپی سے پروگرام کو سنا اور خوشی کا اظہار کیا ۔ پروگرام میں ڈاکٹر پرویز صاحب ( معاون سیکریٹری، شعبہ دعوت جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر )، برادر رافد شہاب ( صدر، ایس آئی او میراروڈ ) ، برادر مصعب شیخ ( سیکریٹری، ایس آئی او میراروڈ ) اور دیگر ذمہ دار ان و کارکنان موجود تھے ۔
اس پروگرام کا مقصد محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کردار کو برادران وطن سے روشناس کرانا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنا تھا ۔ مندرجہ بالا پروگرام ایک دعوتی سرگرمی تھی ۔
ایس آئی او میراروڈ کے نوجوانوں نے سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زندہ کیا
۱۰ نومبر ۲۰۱۹، بروز اتوار، ۱۲ ربیع الاول کے موقع پر ایس آئی او میراروڈ کے نوجوانوں نے یہاں واقع ایک ‘اولڈ ایج ہوم’ میں جاکر ضعیفوں اور بزرگوں سے ملاقات کی ۔ اسی کے ساتھ وہاں انہیں پھل و ناشتہ وغیرہ بھی تقسیم کیا گیا ۔ ۱۲ ربیع الاول کے اس خاص موقع پر جناب علاؤالدین صاحب نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کردار و اخلاق سے ان بزرگ و ضعیف حضرات کو روشناس کراتے ہوئے کہا کی “حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے انسانوں کے لئے رحمت ہیں اسی لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمت العالمین کہا جاتاہے” ۔
پھر آخر میں وہاں موجود ایس آئی او کے ایک نوجوان نے بہت ہی خوبصورت آواز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر مبنی ایک نعت بھی پڑھی جسے سن کر وہاں موجود تمام بزرگ حضرات نے خوشی کا اظہار کیا اور نوجوانوں کی اس پہل کو خوب سراہا ۔ اس ملاقات میں جناب علاؤالدین صاحب ( رکن، جماعت اسلامی ہند میراروڈ ) ، برادر رافد شہاب ( صدر، ایس آئی او میراروڈ ) ، برادر مصعب شیخ ( سیکریٹری، ایس آئی او میراروڈ ) اور دیگر ذمہ داران و کارکنان موجود تھے ۔
ملاقات کے بعد لوٹتے وقت نوجوانوں نے اسٹیشن پر تقریبا ۲۰ ضرورت مند افراد میں کھانے کے پیکٹس بھی تقسیم کئے ۔ یہ ایک بہت ہی اچھی پہل ہے کہ اگر آپ اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کا دعوی کرتے ہیں تو آپ انکے یوم پیدائش پر کوئی جشن وغیرہ منانے کے بجائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت خلق جیسی سنتوں کو زندہ کریں ۔