جنرلخبریںمختصر مگر اہم

بی جے پی کے’میں بھی چوکیدار‘ مہم سے عوام کا پیٹ نہیں بھرے گا: امریندر سنگھ

پٹیالہ،18مارچ(یو این آئی) پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے آج کہا کہ بی جے پی کا ’میں بھی چوکیدار‘ مہم بھی ایک جملہ ہے جس سے عوام کے حقیقی مسائل حل نہیں والے۔

انہوں نے یہاں پٹیالہ سیٹ پر تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس اراکین اسمبلی سمیت ذمہ داران کی ایک میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ایسے نعروں سے غریبوں کا پیٹ نہیں بھرتا، انھیں نوکریاں نہیں ملتیں۔

کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ بھارتیہ ’جملہ‘پارٹی (بی جے پی) گزشتہ پانچ برسوں میں کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کر پائی ہے اور اب ووٹ حاصل کرنے کی غرض سے ’جملہ بازی‘کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!