ضلع بیدر سے

صحافیوں کی تنظیم KSUWJFکی 17ویں نشست، 9/نومبر کو”یومِ اردو“منانے کافیصلہ

بیدر: 8/نومبر (وائی آر) آج بعدنماز جمعہ صحافیوں کی منظم تنظیم کرناٹک اسٹیٹ اردوورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن بیدر کی 17/ویں نشست سید یداللہ حسینی صدر KSUWJFکی زیرصدارت 17/واں اجلاس مسیح الدین احمدقریشیہ الماس میموریل ہال، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں منعقد ہوا۔ پروگرام کاآغاز نوجوان صحافی مولانا افسرعلی ندوی نعیمی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

ایجنڈے کے مطابق سید یداللہ حسینی صدر نے بتایاکہ 20/اکٹوبر 2019کو علاقہ حیدرآبادکرناٹک کے معروف شہر رائچور میں تنظیم KSUWJFکی شاخ قائم ہوئی۔جناب ایس کے حسینی افسر ایڈیٹر ”آفتابِ دکن“ رائچور کوصدر نامزد کیاگیا۔ کانگریسی قائداور صحافی جناب محمد رسول کو نائب صدر، محمدعرفان کو جنرل سکریڑی، سید امتیاز عالم حسینی کو جوائنٹ سکریڑی سیدنسیم اشرفی کو تنظیمی سکریڑی۔ اسی طرح وحیدخان صاحب کو خازن نامز دکیاگیا۔ دیگر افراد اراکین رہیں گے۔ جناب عبداللہ اقبال منیارصاحب کی سرپرستی میں تنظیم اپناکام کرے گی۔

جناب حسینی نے بتایاکہ رائچور یونٹ کے دورہ کے موقع پر ان کے ساتھ KSUWJFبیدر کے ذمہ داران مبین احمد زخم (یادگیر)اور محمد نبی (بھالکی) موجودتھے۔ ایجنڈے کے بموجب دوسرانکتہ شاعرِ مشرق علامہ اقبا ل کے یوم ِ پیدائش پر ”یومِ اردو“ منانے سے متعلق تھا۔ فیصلہ کیاگیاکہ 9/نومبر بروزہفتہ بعدنماز مغرب، جناب محمد نجیب الدین کے دفتر موقوعہ ایس ایم ٹاور، روبرومسجد چاند بودلے شاہ، فرسٹ فلور، راؤ تعلیم بیدر پر ”یومِ اردو“ منایاجائے گا۔

تنظیم سے وابستہ تمام صحافیوں سے اجلاس میں شریک رہنے کی گذارش کی گئی ہے۔ پروگرام کی نظامت محمدیوسف رحیم بیدری جنرل سکریڑی KSUWJF نے کی۔ نوجوان صحافی اور تنظیمی سکریٹری محمدنجیب الدین بھی شریک اجلاس رہے۔ مفتی افسرعلی ندوی نعیمی کی دعاپر اجلاس اختتام کوپہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!