ہمناآباد: اہل خانہ کا شادی سے انکار پر دلبرداشتہ عاشق جوڑے نے کی خودکشی
آئے محبت تیرے انجام پر رونا آیا
ہمناآباد: 22/دسمبر (ایس آر) ہمناآباد میں محبت میں ناکام ہونے پر عاشق جو ڑے نے زرعی مقصد کے استعمال میں ہونے والی باؤلی میں چھلانگ لگا کر کی خودکشی۔تفصیلات ے بموجب وروٹی گاؤں کے رہنے والے سریکانت ناگپا عمر 30سالہ اور نکیتا پربھو عمر 18سالہ دونوں ایک دوسرے کے دام اُلفت میں گرفتار تھے مگر ان دونوں کے اہل خانہ کو یہ رشتہ منظور نہیں تھا اور انہوں نے انکی شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ گھر والوں کے اس فیصلہ سے عاشق اور معشوقہ دلبرداشتہ ہوگئے۔ دونوں ملکر دھمنسور گاؤں میں سیڈول سڑک پر واقع محمد عثمان (سینٹرنگ گتہ دار) ساکن ہمناآباد کے کھیت کی باؤلی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔
دوسرے دن جب کھیت کا نوکر کھیت کو آیا تو باؤلی کے پاس موجود چپلوں کو دیکھ کر باؤلی میں دیکھا تو دونوں کی نعشیں پانی پر تیر رہی تھی، اس بات کی اطلاع ملتے ہی ہمناآباد پولیس کے اعلی عہدیدار مقام حادثہ پر پہنچ گئے اور محکمۂ آتش فرو کے عملہ کی مدد سے نعشوں کو باؤلی سے نکالا گیا۔ بعد پنچ نامہ کے نعشوں کو ہمناآباد کے سرکاری اسپتال میں پوسٹ پارٹم کی غرض سے لایا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کیا گیا اس ضمن میں ہمناآباد پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور پویس مزید تحقیقات میں جُٹ گئی ہے۔اس موقع پر ہمناآباد ڈی ایس پی سوم لنگ،بی،کمبار،سی پی آئی ڈاکٹر ملکاآرجن یاتنور،پی ایس آئی روی کمار،کرائم پی ایس آئی کرن کمار کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود تھے۔