ضلع بیدر سے

چٹگوپہ: ٹیپو سلطان مسلم ویلفیئراسو سی ایشن کی جانب سے خون کاعطیہ کیمپ کا انعقاد

ہمناآباد: 7/نومبر (ایس آر) چٹگوپہ میں عید میلاد النبی کے پُر مسرت موقع پر ٹیپو سلطان مسلم ویلفیئراسو سی ایشن (رجسٹرڈ) کی جانب سے سرکاری اسپتا ل میں چوتھا خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا،اس موقع پر چٹگوپہ سی پی آئی شرن بسویشورنے اپنے خیا لا ت کااظہار کرتے ہوئے کہا کے دنیا میں آنے کے بعد انسان کو کچھ نہ کچھ بھلائی کے کام کرنا چاہئیے خون کا عطیہ دینے کے بعد یہ کسی نہ کسی کی جان بچانے میں معاون ہو گا اور یہ عمل آللہ کے دربار میں ضرور مقبول ہو گا،خو ن کا عطیہ دینے والے نوجوانوں کو انہوں نے دلی مبارک باد پیش کی۔

سید محبوب علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے خون کا عطیہ دینا ایک عظیم خدمت ہے،موجودہ دور میں کئی سڑک حادثات رونما ہو رہے اور بیشتر مسافرین کی جان خون کے زیادہ بہہ جانے سے ہوتی ایسے موقعوں پر جب کسی کو خون کی ضرورت درپیش ہوتی ہے تو بلڈ بنک کے ذریعہ خون فراہم کے جاتا ہے،قابل مبارک باد ہے ٹیپو سلطان مسلم ویلفر اسو سی ایشن کے ذمہ داران جو اس کارخیر کو کر رہے ہیں۔

اس کیمپ میں دیگر خصوصی مہمانوں میں مولانا محمدتصدوق ندوی،چٹگوپہ پی ایس آئی سُریش بھاوی منی،محمد ریاض الدین،عبدالقادر سابق رکن بلدیہ،ملکا آرجن پاٹل سابق رکن بلدیہ،ڈاکٹر سید احمد علی پٹیل،ڈاکٹر سید زبیر،سید راشید علی پٹیل نے شرکت کرتے ہوئے نوجوانوں کے جذبہ خدمت خلق کو خوب سراہا اور انکی حوصلہ افزائی کی۔اس کیمپ کی خاص بات یہ رہی کے لڑکیوں اور عورتوں نے بھی اپنے خون کا عطیہ دیا۔

اس کیمپ کو کامیا ب بنانے کے لئیے سید نور الاسلام، محمد نظام حکیم، محمدتحسین ناگوری،محمد شکیل جمعدار، شیخ فرید،ڈاکٹر سید عرفات پٹیل،محمد ناصرحُسین، محمد مصطفی قریشی،محمد نواب،محمد نصیررکن بلدیہ،سید ہارون، کے علاوہ دیگر نوجوانوں نے اپنا تعاون پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!