ضلع بیدر سے

بیدرمیں 10/نومبر کو خون کاعطیہ کیمپ، نوجوانوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل

بیدر: 7/نومبر (وائی آر) جناب محمداسدالدین مینجنگ ٹرسٹی محمد علیم الدین فاؤنڈیشن بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایاہے کہ شہر بیدر میں محمد علیم الدین فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی میلادالنبی ؐ کے موقع پر ”خون کاعطیہ کیمپ“رکھاگیاہے۔

جس کی بنیاد قرآن مجید کے سورۃ المائدہ کی 32ویں آیت ہے جس میں اللہ تعالیٰ فرماتاہے۔”اور جس نے کسی کی جان بچائی اس نے گویا تمام انسانوں کی جان بچائی“عموماًحادثات میں ہرعمر کے افراد خصوصاً نوجوانوں کو خون کی ضرورت پڑتی ہے۔

اسی طرح طبعی لحاظ سے خواتین کو خون کاکم پڑنامعمول میں داخل ہے جس کو Fulfillکرناہماری ہی ذمہ داری ہے۔اسی کے پیش نظر قدیم سرکاری دواخانہ، روبرو الامین ڈگری کالج کیمپس، منیارتعلیم بیدرمیں ۲۱/ربیع الاول، مطابق 10/نومبر 2019، برو زاتوار، صبح 10بجے تا 5بجے شام خون کاعطیہ کمیپ رکھاگیاہے۔

نوجوانوں سے دردمندانہ اپیل کی جاتی ہے کہ وہ خون کے ضرورت مندلوگوں، خواتین اور حادثہ میں متاثرہ افراد کی مدد کے لئے آگے آئیں اور اپنے بیش قیمت خون کا عطیہ دے کر انسانیت کی خدمت کااپنا مذہبی فریضہ انجام دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!