ضلع بیدر سے

بیدر: گرونانک کی 550ویں جینتی کے موقع پر شہر میں ہزاروں طلبہ کی انسانی زنجیر

بیدر: 7/نومبر (وائی آر) گرونانک دیوجی کی 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر شہر میں انسانی زنجیرکااہتمام کیاگیا۔ جس میں 5000طلبہ نے حصہ لیا۔ انسانی زنجیربس اسٹائنڈ کے پاس واقع گردوارہ گیٹ کے اندرون جوگاسنگھ میموریل پارک کے پاس سے شروع کی گئی جو شہر کے قلب میں واقع ڈاکٹر بی آرامبیڈکر چوک تک جاری رہی۔

اس انسانی زنجیرپروگرام میں ایم ایل سی اروندکمار ارلی، لنگایت مہامٹھ بیدر کے پربھودیورو، مولانا عبدالوحیدقاسمی، اندور بودھ ویہار کے بھنتے سنگ رکھیت، گرونانک جھیرا کے مینجر سردار دربارہ سنگھ، گرونانک تعلیمی ادارہ کے نائب صدر ریشماں کور، سردار پونیت سنگھ اور سردار پویت سنگھ سمیت دیگر معززین کی موجودگی میں سبز جھنڈی دکھاکر انسانی زنجیر کاآغاز کیاگیا۔

پروگرام کے مقصد پر بات کرتے ہوئے ایم ا یل سی اروندکمار ارلی نے کہاکہ گرونانک دیوجی کاانسانی پیغام ہم تمام کی زندگی میں آجانے سے بھائی چارہ بڑھے گا۔ایسے پروگرام کاتعاون کیاجاناچاہیے۔ لنگایت دھرم کے پربھودیورو نے کہاکہ بیدر شہر ایک تاریخی شہر ہے۔ یہاں تمام دھرم کی عوام مل جاتی ہے۔ تمام دھرموں کی عوام پیار اور محبت سے یہاں رہتے ہیں کیونکہ ان کے دھرم کے بڑوں نے انہیں یہی کچھ سکھایاہے۔

مولانا عبدالوحیدقاسمی نے کہاکہ تمام مذاہب ایک ہیں۔ تمام افراد پیارمحبت اور بھائی چارے سے زندگی گذارتے ہوئے اپنے بڑوں کے پیغام پر چل سکتے ہیں۔ ریشمان کور کاکہناتھاکہ گرونانک جی کے 550ویں یوم پیدائش پرمختلف پروگرام کئے جارہے ہیں ان میں سے ایک انسانی زنجیر بھی ہے۔

11,10اور 12نومبر کو گرونانک کایوم پیدائش انتہائی شاندار پیمانے پر منایاجائے گا۔ اس بات کی اطلاع پونا پریہ پرنسپل گرونانک پبلک اسکول بیدر نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!