لیلین پبلک اسکول راجیشور میں آگ سے بچنے اور اس پر قابوپانے کی بیداری مہم چلائی گئی
ہمناآباد: 8/ نومبر (ایس آر) لیلین پبلک اسکول راجیشور میں آچانک لگنے والی آگ اور اس پر قابو پانے کے لئیے طلبہ کے درمیان بیدار ی مہم چلائی گئی جس میں محکمۂ آتش فرو کے دو عہدیداران نے شرکت کی اور طلبہ و طالبات کو آچانک لگنے والی آگ پر کیسے قابو پایا جائے اور خود کو آگ سے کیسے محفوظ رکھاجائے اس کے بار ے میں تمام تفصیلات بتلائی اور آگ بجھانے کی عملی مشق بھی کروائی گئی۔ اس بیداری مہم میں اسکولی طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اس کو کامیاب بنایا۔اس مہم کا مشاہدہ اولیاء طلبہ نے بھی کیا اور اس کی ستائیش کی۔
اس موقع پر صدر مدرس شیخ چاند پاشاہ نے تمام اولیاء طلباء کا شکریہ ادا کیا اور ان سے گذارش کی کے وہ یوم تعلیم و یوم اُردو کے موقع پر بروز جمعرات بتاریخ 11نومبر کواسکول میں منعقد کردہ مشاعرہ میں شرکت فرمائیں جس میں بیدر ضلع کے معروف شعراء شرکت فرما رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اہل ذوق احباب سے بھی شرکت کی گذارش کی جاتی ہے۔