بسواکلیان: شیخ کرار HRS کےگروپ لیڈر منتخب، وابستگان HRS نےکیابلاتفریق مذہب و ملت خدمت خلق انجام دینے کاعزم
بسواکلیان: 7/اکٹوبر (وائی اے) آج خدمت خلق کی بہت بڑی اہمیت ہے خدمت خلق ایک دینی فریضہ ہے،ارضی ،سماوی، وبائی امراض، سیلاب ،فسادات سے متاثرہ افراد کی آبادکاری ومالی امداد کرنی ضروری ہے۔جماعت اسلامی ہند کا ایک شعبہ ایچ آر ایس ہے جس کا کام انسانی بنیاد پر بلا مذہب و ملت خدمت کا کام انجام دینا ہے۔ اگر ہم یہ کام نہیں کریں گے تو بہت گناہگار ہوں گے۔ وقت کے نبی کا پہلا کام خدمت خلق ہی تھا۔ دعوت اسلامی کا کام بغیر خدمت کے مکمل نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار عبدالقادر زونل گروپ لیڈرنے بسوا کلیان میں ایچ آر ایس اراکین اجلاس سے کر رہے تھے۔
بسواکلیان میں جماعت اسلامی ہند کے شعبہ HRS کے ریاستی گروپ لیڈر جناب عبد القادر صاحب کی بسواکلیان آمد کے دوران منعقدہ اجلاس میں انہوں نے مزید بتایا کے 2سال میں ایک مرتبہ HRS کے انتخابات ہوتے ہیں ۔ مقامی سطح پراراکین کی موجودگی میں انتخابت عمل میں آئے اور اتفاق رائے سے جناب شیخ کرار کو آئندہ دو سالوں کےلئے مقامی گروپ لیڈر منتخب کیا گیا۔
عبدالقادر زونل گروپ لیڈر نے بسوا کلیان کی ایچ آرایس ٹیم کو ہدف دیا کہ ہر سال بسواکلیان میں دو اسمال ہاوٴس بنائے جائیں، اورہر سال کم از کم پانچ مرتبہ خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیے جائیں اس کے علاوہ ہاسپٹلس اور مساجد کی صفائی کا کام بھی کیا جائے مقامی سطح پر موجود لباس بینک کو مستحکم کیا جائے تجہیز و تدفین کی تربیت مرد و خواتین دونوں کےلئے منعقد کی جائے۔ جناب میراقبال علی سیکرٹری جماعت اسلامی ان بسوا کلیان کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔
یہ تمام تفصیلات محمد نعیم الدین معاون مقامی جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان نے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے دی۔