ممبئی حج ہاؤس میں اے پی سی آرکا 10 نومبرکوہوگا ورکشاپ
ممبئی: ساجد محمود شیخ، جماعتِ اسلامی ممبئی کی اطلاع کے مطابق این آر سی کی تیاری میں استعمال ہونے والے دستاویزات کی تیاری کیسے کریں اِس اہم موضوع پر جماعتِ اسلامی ممبئی یونٹ نے ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سِوِل رائٹس (اے پی سی آ ر)کے تعاون سے سماجی کارکنان اور سماج میں اِس اہم مسئلہ پر کام کرنے والے خواہشمند افراد کے لئے ایک اہم تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے۔
اِس ورکشاپ میں ماہرینِ قانون اور معروف وکلاء حضرات کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔ ہائی کورٹ کے وکیل ایڈووکیٹ سعید اختر صاحب اور ایڈووکیٹ عزیز الرحمن صاحب ورکشاپ میں لوگوں کی رہنمائی کریں گے۔
یہ ورکشاپ حج ہاؤس کے پانچویں منزل پر بروز اتوار بتاریخ 10 نومبر کو صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک چلے گا ۔ تنظیموں کے ذمہ داران،سماجی کارکنان اور خواہشمند افراد سے شِرکت کی گزارش ہے۔